• ستمبر 29, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 29, 2026 3:48 شام
  • پاکستان

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے والد، بہن اور دو بھائیوں کو گرفتار کر لیا

ساندہ کے علاقے میں 18 سالہ لڑکی کے قاتل اپنے ہی خونی رشتے نکلے، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے والد، بہن اور دو بھائیوں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے مقتولہ کے قتل میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان میں والد محمد انور، بھائی حماد، حمزہ اور بہن حنا شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق 26 ستمبر کو تشدد زدہ لڑکی مردہ حالت میں گنگا رام اسپتال لائی گئی، ملزمان مقتولہ کی لاش اسپتال میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

پولیس نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے اپنی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا۔ ابتدائی تحقیقات میں مقتولہ کو پائپ، لوہے کی سلاخوں اور دیگر اشیا سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق مقتولہ ماہم کے حساس اعضاء کو گرم لوہے اور چھری سے جلانے کا بھی انکشاف ہوا، مسلسل تشدد اور مبینہ زیادتیوں کے باعث ماہم جانبر نہ ہو سکی۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے ترجمان نے بتایا کہ تمام مرکزی ملزمان گرفتار کر لیے گئے اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے