اہلیہ کے علاج کیلیے مسلسل جدوجہد، 81 سالہ شوہر کی ویڈیو نے سب کو رُلا دیا
پکوڑے کے اسٹال میں ’چٹنی‘ نہ ملنے پر لاتیں اور مُکے چل گئے، ویڈیو وائرل
جاپانی شخص کئی سالوں تک غیرآباد مکان کا کرایہ کیوں دیتا رہا؟؟
ٹی وی اینکر براہِ راست نشریات کے دوران ’’اچانک غائب‘‘ ہو گئی!
واشنگٹن: امریکی سیکیورٹی اور انٹیلی جنس ادارے ایف بی آئی نے ستندر جیت سنگھ المعروف گولڈی برار کو اپنے 10 انتہائی مطلوب مفرور افراد کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔
ستندر جیت سنگھ مبینہ طور پر لارنس بشنوئی گروپ کا اہم کارندہ ہے، اس گروپ پر الزام ہے کہ یہ جنوبی کیلیفورنیا اور امریکا اور کینیڈا کے مختلف علاقوں میں متعدد پُرتشدد کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔
ایف بی آئی کے مطابق ستندر جیت سے متعلق ایسی معلومات فراہم کرنے والے شخص کو 10 لاکھ ڈالر تک انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے جو اس کی گرفتاری کا باعث بنے۔
ستندر مختلف نام استعمال کرتا رہا ہے جن میں گولڈی برار، ستندر جیت سنگھ برار، ستندر جیت، ستندر جت سنگھ برار شامل ہیں۔
اس پر سازش بھتہ خوری کے ذریعے کاروباری سرگرمیوں میں مداخلت کی سازش اور کوشش، کنٹرول شدہ منشیات کی تقسیم اور تقسیم کے ارادے سے انھیں قبضے میں رکھنے کی سازش کے الزامات ہیں۔
The #FBI has added Satinderjeet Singh to its Ten Most Wanted Fugitives List. He is #wanted for his alleged involvement in the Lawrence Bishnoi Organized Crime Group, which is allegedly engaged in a variety of violent acts in Southern California and across the United States and Canada. A reward of up to $1,000,000 is offered for information leading to his arrest: https://t.co/EAfwNwzJQD — FBI Most Wanted (@FBIMostWanted) September 28, 2026
The #FBI has added Satinderjeet Singh to its Ten Most Wanted Fugitives List. He is #wanted for his alleged involvement in the Lawrence Bishnoi Organized Crime Group, which is allegedly engaged in a variety of violent acts in Southern California and across the United States and Canada. A reward of up to $1,000,000 is offered for information leading to his arrest: https://t.co/EAfwNwzJQD
— FBI Most Wanted (@FBIMostWanted) September 28, 2026
ایف بی آر کے مطابق ستندر نے مختلف اوقات پر اپنی پیدائش کی تین مختلف تاریخیں استعمال کی ہیں جن میں 11 مارچ 1994، 11 جون 1994، 6 نومبر 1994 شامل ہیں، اور جائے پیدائش پنجاب، بھارت ہے۔ اسے پنجابی اور انگریزی دو زبانیں آتی ہیں، بال سیاہ، آنکھیں بھوری، قد 5 فٹ 9 انچ، وزن 220 پاؤنڈ، جنس مرد ہے۔
صدر ٹرمپ کی مقبولیت 37 فی صد کی کم ترین سطح پر ہے، وال اسٹریٹ جرنل
ایف بی آئی کے مطابق لارنس بشنوئی گروپ کی کارروائیوں میں سیاسی اور مذہبی شخصیات کے قتل، فائرنگ، قتلِ عام، اغوا، بھتہ خوری، حملے، اور منشیات و ہتھیاروں کی اسمگلنگ شامل ہیں۔ ایف بی آئی کے مطابق ستندر جیت سنگھ امریکا میں مقیم ہے اور شمالی امریکا میں اس گروہ کا مبینہ سربراہ ہے۔
یکم جولائی 2026 کو امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں قائم امریکی ضلعی عدالت برائے وسطی ضلع کیلیفورنیا نے سنگھ کے خلاف وفاقی گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا۔ ایف بی آر نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ستندر سے ہوشیار رہیں کیوں کہ وہ مسلح اور خطرناک مفرور ہے۔
