• ستمبر 29, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 29, 2026 6:18 صبح
  • پاکستان

یمنی حوثیوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے، سربراہ پاکستان علماء کونسل

مدینہ منورہ کی اسلامی یونیورسٹی میں فکری گمراہی اور انتہاپسندی کے انسداد کے لیے عالمی کوششوں کے موضوع پر منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان علماء کونسل کے سربراہ مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سلامتی پاکستان کے لیے ریڈ لائن ہے اور اس کے دفاع کے لیے پاکستانی عوام اور قیادت کا عزم غیر متزلزل ہے۔

مولانا طاہر اشرفی نے یمنی حوثیوں کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں اور ان کے پیچھے امت کے دشمن موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے دفاع کے لیے پاکستانی قوم اپنی اولاد، جان اور مال قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کرے گی اس حوالے سے اللہ تعالیٰ اور سعودی قیادت کے ساتھ ہمارا عہد ہے۔

پاکستان علماء کونسل کے سربراہ نے سعودی عرب کی سلامتی اور استحکام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے فکری گمراہی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے عالمی سطح پر مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے