• ستمبر 28, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 28, 2026 8:01 شام
  • پاکستان

ارشد ندیم کی چوتھی، پانچویں اور چھٹی کوشش بھی فاؤل ہوگئی جس کے باعث وہ میڈل حاصل کرنے کی دوڑ سے باہر ہوگئے

ناگویا میں جاری ایشین گیمز کے ایتھلیٹکس مقابلوں میں پاکستان کے تین کھلاڑی آج ایکشن میں ہیں، تاہم ارشد ندیم جیولین تھرو کے مقابلے میں میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔

ارشد ندیم نے پہلی کوشش میں نیزہ 76.69 میٹر دور پھینکا جبکہ دوسری کوشش فاؤل ہوگئی۔ تیسری کوشش میں انہوں نے بہتر کارکردگی دکھاتے ہوئے 80.29 میٹر کی تھرو کی جس کے بعد وہ چوتھے نمبر پر آگئے۔

تاہم ارشد ندیم کی چوتھی، پانچویں اور چھٹی کوشش بھی فاؤل ہوگئی جس کے باعث وہ میڈل حاصل کرنے کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔

جیولین تھرو میں یاسر علی بھی پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں جبکہ انصر عباس لانگ جمپ کے مقابلے میں ایکشن میں ہیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے