• ستمبر 28, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 28, 2026 6:18 شام
  • پاکستان

ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج میں 2 موٹرسائیکلوں پر سوار3 مشتبہ افراد دکانوں کے باہر رکتا دیکھا جا سکتا ہے

سولجربازار میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والا مبینہ طور پر ملزم نکلا ، پولیس نے واقعے کی مختلف سی سی ٹی وی فوٹیجزحاصل کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق سولجربازار میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والا مبینہ طور پر ملزم نکلا، ایک سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک خاتون کوبچی کے ہمراہ موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان کو دیکھ کر بھاگتے ہوئے دکان میں داخل ہوتا دیکھا جا سکتا ہے۔

اسی دوران دکان کے باہر سیکیورٹی گارڈ کرسی پر بیٹھا ہوا الرٹ ہوجاتا ہے اور کرسی سے اٹھ جاتا ہے، موٹرسائیکل سے ایک شخص اتر کر سیکیورٹی گارڈ کی جانب بڑھتا ہے جس پر سیکیورٹی گارڈ فائرنگ کر دیتا ہے۔

ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج میں 2 موٹرسائیکلوں پر سوار3 مشتبہ افراد دکانوں کے باہر رکتا دیکھا جا سکتا ہے، ایک موٹرسائیکل2 اور ایک موٹرسائیکل ایک مشتبہ شخص سوارتھے،موٹرسائیکل سوار ایک مشتبہ شخص کے ہاتھ میں رپیٹرگن موجود تھی مشتبہ شخص موٹرسائیکل سے اتر کر رپیٹرگن چلانے کی کوشش کرتا ہے لیکن رپیٹرگن نہیں چلی۔

قریب ہی ایک خاتون بچی کے ہمراہ ٹیبل بیٹھی ہوتی ہے جومسلح ملزمان کو دیکھ کردوڑتے ہوئے دکان میں داخل ہوجاتی ہے خاتون کو دکان میں داخل ہوتےدیکھ کرسیکیورٹی گارڈ متحرک ہوگیا، موٹرسائیکل سے اتر کر ایک مشکوک شخص گارڈ کی جانب بڑھا توگارڈ نے فائرنگ کردی فائرنگ سے ایک مشتبہ شخص ہلاک جبکہ اس کےساتھی فرارہوگئے۔

ایس ایچ او سولجربازار وقار عظیم کے مطابق ہلاک شخص اپنے ساتھیوں کے ہمراہ واردات کی نیت سے آیا تھا، جوموقع پر جو صورتحال بنی اس وقت لوگ ڈاکو ڈاکو کہہ رہے تھے، انھوں نے بتایا کہ بظاہر سیکیورٹی گارڈ نے اپنے دفاع میں فائرنگ کی، پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے تفتیش کر رہی ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے