عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 128 ڈالر کی کمی سے 4ہزار 156 ڈالر کی سطح پر آگئی
غیر یقینی جغرافیائی صورتحال، غیر واضح سمت کے باعث عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتیں مستقل دباؤ کی زد میں ہیں۔
امریکا ایران کشیدگی، آبنائے ہرمز کی بندش اور بعض عرب ممالک کے درمیان سیاسی و ریاستی اختلافات سونے اور چاندی کی قیمتوں پر اثرانداز ہیں۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 128ڈالر کی بڑی نوعیت کی کمی سے 4ہزار 156 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
سونے کی قیمت میں مسلسل 4روز کی کمی کے بعد بڑا اضافہ
سونا عالمی و مقامی مارکیٹوں میں مزید سستا ہوگیا، چاندی کی قیمت بھی کم
سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ سونے کی قیمت 12ہزار 800روپے کی بڑی نوعیت کی کمی سے 4لاکھ 38ہزار 136روپے کی سطح پر آگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت 10ہزار 973روپے کی کمی سے 3لاکھ 75ہزار 631 روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 3ڈالر 25سینٹس کی کمی سے 61ڈالر کی سطح پر آگئی۔
کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 325روپے کی کمی سے 6ہزار 578روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 279روپے کی کمی سے 5ہزار 639روپے کی سطح پر آگئی۔
