پاکستان نے ورلڈ چیس اولمپیاڈ میں 29 درجے بہتری کیساتھ کامیابی حاصل کی۔
پاکستانی شطرنج ٹیم نے سمرقند میں ورلڈ چیس اولمپیاڈ 2026 میں گولڈ میڈل جیت کر سبز ہلالی پرچم سربلند کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے عالمی شطرنج اولمپیاڈ کی کیٹیگری ڈی میں سیشلز، سان مارینو، کیمن آئی لینڈز اور ایل سلواڈور کو شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔
پاکستانی ٹیم کا مصر اور یمن کے خلاف مقابلہ برابر رہا جبکہ کولمبیا اور جنوبی افریقا کے ہاتھوں شکست کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
صدر چیس فیڈریشن پاکستان ذیشان نقوی نے اولمپیاڈ کی اختتامی تقریب میں شرکت کی اور گولڈ میڈل جیتنے والی پاکستانی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔
ذیشان نقوی نے کہا کہ حکومتی سپورٹ سے شطرنج میں پاکستان مزید کامیابیاں حاصل کرے گا۔ ملک میں شطرنج کے فروغ اور ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں۔
پاکستان اوپن ٹیم نے اولمپیاڈ میں 12 میچ پوائنٹس اور 162 گیم پوائنٹس حاصل کیے۔
