دنیا کا ویران جزیرہ جہاں 34 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش نے سب کو حیران کر دیا
بھارتی وزیر نے سوالات کرنے پر نوجوان کو سرِ عام تھپڑ جڑ دیا، ویڈیو وائرل
اے آئی سے ایک ارب افراد کی اموات، بل گیٹس نے خبردار کردیا
دو شوہروں اور بیٹے کا پراسرار قتل : پھانسی پانے والی عورت کی لرزہ خیز کہانی
کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 27 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہوگئے۔ پولیس نے دونوں واقعات میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ جوہانسبرگ اور کیپ ٹاؤن کے قریب فائرنگ کے واقعات کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں ایک واقعے کا تعلق غیرقانونی کان کنی میں گروہوں کے درمیان علاقے کی لڑائی جبکہ دوسرے کا کاروباری رقابت سے جوڑا جارہا ہے۔
ہفتے کی جوہانسبرگ سے تقریباً 80 کلومیٹر دور ویڈیلا ٹاؤن شپ میں شام مسلح افراد نے فائرنگ کی تھی، جس کے باعث 17 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوئے تھے۔
صدر رامافوسا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پولیس کے پاس مشتبہ حملہ آوروں کی تصاویر موجود ہیں اور انہیں تلاش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
صوبائی پولیس کمشنر نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں ایک پہلو غیرقانونی سونے کی کان کنی میں گروہوں کے درمیان علاقے کی لڑائی کا بھی ہوسکتا ہے۔
برطانوی رائل ایئربیس پر دہشت گردی کا منصوبہ، دھماکاخیز مواد برآمد
اسی ٹورن میں تقریباً ایک ماہ قبل بھی فائرنگ ہوئی تھی، جس کے بدلے میں حالیہ حملہ کیے جانے کا امکان بھی زیرِ تفتیش ہے۔
