دنیا کا ویران جزیرہ جہاں 34 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش نے سب کو حیران کر دیا
بھارتی وزیر نے سوالات کرنے پر نوجوان کو سرِ عام تھپڑ جڑ دیا، ویڈیو وائرل
اے آئی سے ایک ارب افراد کی اموات، بل گیٹس نے خبردار کردیا
دو شوہروں اور بیٹے کا پراسرار قتل : پھانسی پانے والی عورت کی لرزہ خیز کہانی
لکی مروت: پولیس اور سی ٹی ڈی کے عبدالخیل میں مشترکہ آپریشن میں دہشت گردی کے مقدمات میں مطلوب مقامی دہشت گرد کمانڈر منظور ہلاک ہو گیا۔
ضلع لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے گاؤں عبدالخیل میں دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا ہے، پولیس نے فائرنگ تبادلے میں تین کرکٹرز کو قتل کرنے والا اور دہشت گردی کے سنگین مقدمات میں مطلوب مقامی دہشت گرد کمانڈر منظور کو ہلاک کر دیا ہے۔
ڈی پی او لکی مروت سجاد احمد صاحب زادہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مقامی پولیس نے ہلاک دہشت گرد کی لاش اپنی تحویل میں لے لی ہے، ہلاک ہونے والا دہشت گرد کمانڈر سی ٹی ڈی بنوں ڈویژن کے 7 سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔
لکی مروت میں دہشتگردوں کی فائرنگ، 3 مقامی کرکٹرز شہید
ڈی پی او لکی مروت نے مزید بتایا کہ پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن کئی گھنٹوں تک جاری رہا، انھوں نے کہا سی ٹی ڈی نے علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی تلاش اور گرفتاری کے لیے وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
مذکورہ ہلاک دہشت گرد کمانڈر نے گزشتہ شام عبدالخیل کے علاقے میں رکشے میں شاہ حسن خیل سے واپسی پر کرکٹ کھلاڑیوں پر حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں 3 نوجوان جاں بحق جب کہ تین زخمی ہوئے تھے۔
سی ٹی ڈی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
