اے آئی سے ایک ارب افراد کی اموات، بل گیٹس نے خبردار کردیا
دو شوہروں اور بیٹے کا پراسرار قتل : پھانسی پانے والی عورت کی لرزہ خیز کہانی
شہزادہ ہیری نے وعدہ پورا کرنے کے لیے کینیڈا میں طیارے سے چھلانگ لگادی
شوہر کے دوسری لڑکی کیساتھ ڈانس کرنے پر ناراض بیوی نے انتہائی قدم اٹھا لیا
ایتھنز: یونان کے شہر ایتھنز میں دھماکے سے ایک عمارت تباہ ہو گئی جس میں برطانوی و امریکیوں سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے۔
روئٹرز کے مطابق یونان کے فائر بریگیڈ حکام نے کہا ہے کہ وسطی ایتھنز کے ایک سیاحتی علاقے میں دو منزلہ رہائشی عمارت دھماکے کے بعد منہدم ہو گئی، جس کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک ہو گئے۔
دھماکا ایتھنز کے سیاحتی اور تاریخی علاقے پلاکا میں ہوا، میئر کا کہنا تھا کہ دھماکا ممکنہ طور پر گیس کے بنیادی ڈھانچے سے منسلک تھا۔ امریکی حکام نے بتایا کہ دھماکے میں 4 امریکی شہری ہلاک ہوئے ہیں۔
امدادی اہلکاروں نے تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے لاشیں ریسکیو کتوں، کیمروں اور سینسرز کی مدد سے تلاش کیں، امدادی اہلکاروں کو اطلاع ملی تھی کہ ایک اپارٹمنٹ میں رہنے والے معمر میاں بیوی جب کہ دوسرے اپارٹمنٹ میں مقیم 4 سیاح لا پتا ہیں۔
نسل کشی کرنے والوں کو یو این اجلاس کی بجائے عدالتوں میں ہونا چاہیے، اردوان
فائر بریگیڈ کا کرائم انویسٹی گیشن یونٹ بھی دھماکے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے موقع پر موجود تھا، اس سے قبل علاقے میں گیس کی بو محسوس کیے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں۔ یہ علاقہ ہوٹلوں اور قلیل مدتی کرایے پر دستیاب رہائش گاہوں کا مرکز ہے۔
پولیس کے مطابق 4 سیاح، جن میں 2 امریکی جوڑے شامل تھے، جمعے کی سہ پہر 3 بجے ایتھنز ایئرپورٹ سے پرواز پکڑنے والے تھے، تاہم وہ ایئرپورٹ نہیں پہنچے۔
دھماکے نے ایتھنز کے علاقے پلاکا میں واقع عمارت کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔ یہ علاقہ ایتھنز کے بعض سب سے زیادہ دیکھے جانے والے مقامات، جن میں ایکروپولس اور زیوس مندر شامل ہیں، کے قریب واقع ہے۔
دھماکے سے قریبی مکانات، دکانوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، جب کہ ملبہ اور ٹوٹے ہوئے شیشے تقریباً تین بلاکس دور تک جا پہنچے۔ عمارت کی جگہ مڑا ہوا دھاتی ملبہ، ٹوٹی ہوئی ٹائلیں اور کنکریٹ کے ٹکڑے رہ گئے تھے، جب کہ ملبے میں گھریلو سامان اور کپڑے بھی بکھرے ہوئے تھے۔
