• ستمبر 27, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 27, 2026 1:20 شام
  • پاکستان

پشاور: اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق کوئی نئی ایجاد نہیں ہے۔

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر داخلہ اگرمنتخب عوامی نمائندہ اور پارلیمانی نظام کاحصہ رہے ہوتے تو یہ جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں بلکہ طویل عرصے سے پارلیمانی روایات اور قومی و صوبائی قوانین کا حصہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فوجداری الزام میں رکن صوبائی اسمبلی کی گرفتاری سے قبل اسپیکر کی پیشگی اجازت بھی خیبرپختونخوا کی نئی ایجاد نہیں، یہ تحفظات مقننہ کی آزادی برقرار رکھنے اور پولیس کے ذریعے منتخب نمائندوں کو دباؤ میں لانے سے روکنے کے لیے ہیں۔

اسپیکر نے واضح کیا کہ پارلیمانی استحقاق کسی رکن اسمبلی کو قانون سے بالاتر نہیں بناتے، ہر رکن تفتیش، مقدمے اور عدالتی کارروائی کا سامنا کرے گا، اسپیکر اسپیکر کا کردار صرف یہ یقینی بنانا ہے کہ گرفتاری سیاسی انتقام یا اسمبلی کارروائی میں رکاوٹ کیلئے نہ ہو۔

بابر سلیم سواتی نے کہا کہ آپ رات کی تاریکی میں استثنیٰ کا قانون منظور کریں تو وہ قانون ہے؟ آپ پارلیمنٹیرینز کو اغوا، رشوت اور فلور کراسنگ کے ذریعے قانون منظور کرائیں تو وہ قانون ہے؟ خیبرپختونخوا اسمبلی میں حکومت، اپوزیشن جماعتیں اتفاق رائےسے قانون منظور کریں تو کیا وہ قانون نہیں؟

اسپیکر کے پی اسمبلی نے کہا کہ وزیر داخلہ ذرا سوچیں کہ کس چیز کا کس سے موازنہ کررہے ہیں، کیا یہ جمہوریت ہےکہ نقاب پوش بغیروارنٹ منتخب ارکان، سیاسی قیادت کے گھروں پر چھاپے مار کر انہیں اٹھائیں؟ 24 نومبر، 9 مئی اور 25 مئی کو گولیاں چلنا اور ہلاکتیں کیا جمہوریت ہیں؟ وزیر داخلہ انسانی حقوق کے اصول پامال کرکے اپنی حکومت کو طول دینا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جن مراعات اوراستحقاقات پر آپ تنقید کرتے ہیں، آپ اور آپ کے ساتھی بھی وہی حاصل کررہے ہیں، آپ اور آپ کے ساتھی اکثر ایسے برتاؤ کرتے ہیں جیسے آپ کے الفاظ ہی قانون ہوں مگر ایسا نہیں ہے۔

واضح رہے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبر پختونخوا میں اراکین اسمبلی کی گرفتاری سے پہلے اسپیکر کی اجازت لینےکے مراسلے پر تنقیدکرتے ہوئےکہا تھا کہ اب خیبرپختونخوا میں کوئی ایم پی اے جرم کرے توپولیس گرفتاری سے پہلے اسپیکر سے اجازت لینےکی پابند ہوگی۔

محسن نقوی نےکہا تھا کہ کیاکوئی رکن اسمبلی قتل کر دے تو اُس کی گرفتاری سے پہلے بھی پولیس اسپیکرکی اجازت کا انتظار کرےگی؟ قانون کے سامنے برابری کی یہ عجیب وغریب شکل ہے،کیایہ ریاست مدینہ ہے؟

نیپرا کی بلند عمارتوں اور صنعتی صارفین کیلئے نئے گرڈ شیئرنگ چارجز کی تجویز

تحریک انصاف اور حکومت میں پس پردہ نصف درجن سے زائد ملاقاتیں بھی تعطل ختم کرنے میں ناکام

خیبر پختونخوا حکومت، گورنر راج لگانے کی تمام شرائط پر پورا اترتی ہے: رانا ثنا اللہ

کراچی: منگھوپیر میں نوجوان روشم حسین کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے 20 روز سے جاری احتجاج ختم

این اے 168 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ آج ہوگی

پاکستان کیلئے نامزد سعودی سفیر ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی پاکستان پہنچ گئے

ڈیرہ اسماعیل خان: دھماکےکے زخمیوں کو لیجانے والی ایمبولینس پر فتنہ الخوارج کی فائرنگ، 2 ریسکیو اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ خودکش دھماکا، 2 سال کے بچے اور 2 خواتین سمیت 12 افراد شہید

پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کے لانگ مارچ کا اعلان 'کھودا پہاڑ نکلا چوہا' ثابت ہوا، عطا تارڑ

لانگ مارچ کے بعد مذاکرات کرنے ہیں تو پہلےکیوں نہیں؟ سہیل آفریدی کی وفاقی حکومت کو مذاکرات کی پیشکش

نقیب اللہ قتل کیس: عدم شواہد کی بناء پر ایس ایچ او سمیت 7 پولیس اہلکار بری

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کی مدت میں تاحال توسیع کا فیصلہ نہ ہوسکا

تازہ ترین

• 3 منٹ پہلے وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں، اسپیکر کے پی اسمبلی

• 6 منٹ پہلے جنوبی افریقا میں فائرنگ کے دو واقعات میں 27 افراد ہلاک، متعدد زخمی

جنوبی افریقا میں فائرنگ کے دو واقعات میں 27 افراد ہلاک، متعدد زخمی

• 23 منٹ پہلے رضوان کا عدم تعاون تحقیقات میں تاخیر کا باعث بننے لگا: ذرائع این سی سی آئی اے

رضوان کا عدم تعاون تحقیقات میں تاخیر کا باعث بننے لگا: ذرائع این سی سی آئی اے

• 41 منٹ پہلے تحریک انصاف اور حکومت میں پس پردہ نصف درجن سے زائد ملاقاتیں بھی تعطل ختم کرنے میں ناکام

• 50 منٹ پہلے نیپرا کی بلند عمارتوں اور صنعتی صارفین کیلئے نئے گرڈ شیئرنگ چارجز کی تجویز

• 55 منٹ پہلے یو اے ای سے 7 اکتوبر کے حملوں کی پیشگی اطلاع ملنے کے باوجود نیتن یاہو نے کارروائی کیوں نہ کی؟

یو اے ای سے 7 اکتوبر کے حملوں کی پیشگی اطلاع ملنے کے باوجود نیتن یاہو نے کارروائی کیوں نہ کی؟

• 59 منٹ پہلے پاکستان میں گیس لوڈ مینجمنٹ شروع، گھروں میں گیس کھانا پکانے کے اوقات تک محدود

پاکستان میں گیس لوڈ مینجمنٹ شروع، گھروں میں گیس کھانا پکانے کے اوقات تک محدود

• 2 گھنٹے پہلے یونان میں گیس دھماکے سے امریکی و برطانوی شہریوں سمیت 6 افراد ہلاک

یونان میں گیس دھماکے سے امریکی و برطانوی شہریوں سمیت 6 افراد ہلاک

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے