• ستمبر 27, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 27, 2026 12:12 شام
  • پاکستان

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان کا عدم تعاون تحقیقات میں تاخیر کا باعث بننے لگا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کرکٹرز محمد رضوان اور امام الحق سے متعلق این سی سی آئی اے کی تحقیقات جاری ہیں، جب کہ ادارے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان کی جانب سے مبینہ عدم تعاون کے باعث تحقیقات میں تاخیر ہو رہی ہے۔

این سی سی آئی اے ذرائع کے مطابق محمد رضوان سے متعدد مرتبہ رابطہ کرکے تحقیقات میں تعاون کرنے کی درخواست کی گئی تاہم بھرپور کوششوں کے باوجود ان کی جانب سے مثبت جواب نہیں ملا۔

• رضوان اور امام کے فونز سے ابتدائی تحقیقات میں کوئی قابلِ ذکر چیز سامنے نہیں آئی: ذرائع

• رضوان اور امام ڈومیسٹک نہیں کھیل سکیں گے، وجہ بھی سامنے آگئی

• امام اور رضوان کے موبائل فونز کا فارنزک جاری، مالی معاملات اور مشتبہ لین دین پر فوکس

ذرائع کا کہنا ہے کہ کبھی رابطہ نہیں ہو سکا اور کبھی رضوان کی جانب سے وکیل سے مشاورت کرنے کا کہا گیا۔

ذرائع کے مطابق تحقیقات میں تعاون کے لیے پیر کو محمد رضوان سے ایک بار پھر رابطہ کیا جائے گا، اگر اس کے باوجود تعاون نہ کیا گیا تو قانون کے مطابق انہیں نوٹس جاری کرنے سمیت دیگر کارروائی پر غور کیا جا سکتا ہے۔

این سی سی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے ادارہ چاہتا ہے کہ محمد رضوان تحقیقات میں تعاون کریں تاکہ معاملے کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچایا جاسکے۔

ذرائع کے مطابق عدالتی ہدایات کی روشنی میں ادارہ اس معاملے میں احتیاط سے کارروائی کر رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے محمد رضوان کی موجودگی میں ان کے موبائل فون کا فارنزک تجزیہ کیا جانا ہے، اس کے لیے ان کی موجودگی ضروری ہے، دوسرے طریقے سے بھی فون کی فارنزک کرانے کا آپشن موجود ہے لیکن اس سے ڈیٹا ضائع ہو سکتا ہے جو دونوں فریقین کے لیے اچھا نہیں ہوگا۔

این سی سی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ رضوان سے مختلف رابطوں کے حوالے سے سوالات کیے گئے تھے تاہم بعض جوابات تحقیقاتی ٹیم کے لیے تسلی بخش نہیں تھے، ذرائع کے مطابق کچھ شکوک و شبہات کو دور کرنے کے لیے موبائل فون کا فارنزک تجزیہ ضروری ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ کرکٹرز کے خلاف تحقیقات کے لیے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (SIT) تشکیل دی گئی ہے، جو معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

امام الحق نے ابتدائی ہچکچاہٹ کے بعد تحقیقاتی عمل میں تعاون کیا ہے: ذرائع

این سی سی آئی اے ذرائع کے مطابق کرکٹر امام الحق نے ابتدائی ہچکچاہٹ کے بعد تحقیقاتی عمل میں تعاون کیا ہے اور ان کے موبائل فون کا فارنزک تجزیہ شروع کر دیا گیا ہے، فارنزک تجزیے اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سفارشات مرتب کی جائیں گی۔

این سی سی آئی اے ذرائع نے واضح کیا کہ تحقیقات ابھی ابتدائی مرحلے میں ہیں اور فی الحال کسی کرکٹر کے خلاف کوئی چیز ثابت نہیں ہوئی، فارنزک تجزیے کے بعد ہی صورتحال مزید واضح ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سائبر پٹرولنگ کے دوران بعض چیزیں مشکوک نظر آنے کے بعد تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا، کرکٹرز کے خلاف تمام کارروائی قانون کے مطابق کی جا رہی ہے۔

این سی سی آئی اے ذرائع کے مطابق ادارے کی کارروائی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے کوڈ آف کنڈکٹ سے متصادم نہیں اور اس حوالے سے آئی سی سی سے نہ کوئی رابطہ کیا گیا ہے اور نہ ہی آئی سی سی کی جانب سے ادارے سے رابطہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ محمد رضوان کو سہولت دینے کے لیے یہ پیشکش بھی کی گئی کہ اگر وہ خود دفتر نہیں آ سکتے تو تحقیقاتی ٹیم ان کے پاس آ سکتی ہے۔

این سی سی آئی اے ذرائع کے مطابق تحقیقات کا مقصد معاملے کی حقیقت سامنے لانا اور اگر کرکٹرز کے خلاف کوئی خلاف ورزی ثابت نہ ہو تو انہیں جلد از جلد کلیئر قرار دینا ہے، تاہم اس کے لیے تحقیقات میں تعاون ضروری ہے۔

ادارے کے ذرائع نے سوشل میڈیا پر محمد رضوان کے حوالے سے جاری مہم پر بھی ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ایسی مہم چلا رہے ہیں، وہ رضوان کے خیر خواہ نہیں۔

پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے 19ویں انٹرنیشنل ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت لی

ایونٹ میں حصہ لینے کیلئے کوئٹہ جانے والی کراچی فٹبال ٹیم کو لوٹ لیا گیا

جوئے اور سٹے بازی کیخلاف بولنے پرکئی بار جان سے مارنےکی دھمکیاں ملیں، سرفراز نواز

ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ، پاکستان کے بلال احمد نے گولڈ میڈل جیت لیا

ایشین گیمز: اسکواش کے سیمی فائنل میں پاکستان کے دونوں کھلاڑیوں کو شکست

ایشین گیمز: ہاکی میں ملائیشیا نے پاکستان کو شکست دیدی

پاکستان کے احمد ظفر حیات نے سنگاپور اوپن سینیئر امیچرگالف چیمپئن شپ کا اوور آل ٹائٹل جیت لیا

ایشین گیمز : نیپال کرکٹ ٹیم نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

ایشین گیمز: پاکستان کے نور زمان بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز ہاکی میں پاکستان کی فتوحات کی ہیٹ ٹرک، چین کو 0-3 سے شکست دی

پاکستان کی کبڈی ٹیم ایشین گیمز کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام

پریذیڈنٹ ٹرافی: محمد شہزاد نے پاکستان کی فرسٹ کلاس کرکٹ کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ قائم کر دیا

تازہ ترین

• 4 منٹ پہلے رضوان کا عدم تعاون تحقیقات میں تاخیر کا باعث بننے لگا: این سی سی آئی اے

• 22 منٹ پہلے تحریک انصاف اور حکومت میں پس پردہ نصف درجن سے زائد ملاقاتیں بھی تعطل ختم کرنے میں ناکام

تحریک انصاف اور حکومت میں پس پردہ نصف درجن سے زائد ملاقاتیں بھی تعطل ختم کرنے میں ناکام

• 31 منٹ پہلے نیپرا کی بلند عمارتوں اور صنعتی صارفین کیلئے نئے گرڈ شیئرنگ چارجز کی تجویز

نیپرا کی بلند عمارتوں اور صنعتی صارفین کیلئے نئے گرڈ شیئرنگ چارجز کی تجویز

• 36 منٹ پہلے یو اے ای سے 7 اکتوبر کے حملوں کی پیشگی اطلاع ملنے کے باوجود نیتن یاہو نے کارروائی کیوں نہ کی؟

یو اے ای سے 7 اکتوبر کے حملوں کی پیشگی اطلاع ملنے کے باوجود نیتن یاہو نے کارروائی کیوں نہ کی؟

• 40 منٹ پہلے پاکستان میں گیس لوڈ مینجمنٹ شروع، گھروں میں گیس کھانا پکانے کے اوقات تک محدود

پاکستان میں گیس لوڈ مینجمنٹ شروع، گھروں میں گیس کھانا پکانے کے اوقات تک محدود

• 2 گھنٹے پہلے یونان میں گیس دھماکے سے امریکی و برطانوی شہریوں سمیت 6 افراد ہلاک

یونان میں گیس دھماکے سے امریکی و برطانوی شہریوں سمیت 6 افراد ہلاک

• 2 گھنٹے پہلے پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے 19ویں انٹرنیشنل ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت لی

• 2 گھنٹے پہلے لاہور میں غیر ملکی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج

لاہور میں غیر ملکی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے