• ستمبر 27, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 27, 2026 1:22 صبح
  • پاکستان

ڈیفنس سی میں غیرملکی لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پولیس

لاہور کے علاقے ڈیفنس سی میں غیرملکی لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کی گئی جبکہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس سی میں غیر ملکی خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، لڑکی کی شناخت آذربائیجان سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ لڑکی ڈیانا کے نام سے ہوئی ہے، جو چند روز قبل لاہور آئی تھیں۔

پولیس نے بتایا کہ ڈیانا نامی لڑکی کو 2 نامعلوم لڑکیاں ورغلا کر پہلے کیفے لے گئی جہاں لڑکیوں کے 3 مرد دوست پہلے سے موجود تھے، کیفے میں وقت گزارنے کے بعد ملزمان غیر ملکی لڑکی کو فلیٹ پر لے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلیٹ پر غیر ملکی لڑکی کو نشہ آور چیز پلا کر 3 افراد نے مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان رات بھر لڑکیوں کو مبینہ جنسی حوس کا نشانہ بنانے کے بعد ائیر پورٹ کے پاس چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

مقدمے کے مطابق ملزمان آئی فون اور دوسرا قیمتی موبائل فون بھی ساتھ لے گئے، پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لیے تحقیقات شروع کر دی۔

ایس پی کینٹ عثمان عزیزنے بتایا کہ ڈیفنس سی میں آذربائیجان کی شہری خاتون سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی درخواست پر 3 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرکے پولیس کی کارروائی شروع کی ہے، ملزمان پر مبینہ طور پر خاتون کو نشہ آور دوا پلا کر زیادتی کرنے کا الزام ہے۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاتون کی نشان دہی پر جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر ذرائع سے ملزمان کی شناخت اور تلاش جاری ہے، ملزمان کو ٹریس کرنےکے لیے ٹیمی‌ں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

ایس پی کینٹ نے بتایا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہور سید ذیشان رضا نے واقعے کا فوری نوٹس لیا اور ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ عاصم افتخار کی سربراہی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں اور پولیس نے واقعے میں ملوث ملزمان کی شناخت کر لی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

ڈی آئی جی انوسٹی گیشن نے بتایا کہ سنگین نوعیت کے واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی، تفتیش کے تمام مراحل میرٹ اور قانون کے مطابق مکمل کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان کی جلد گرفتاری کے لیے تمام ممکنہ پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے، ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، تفتیش کی پیش رفت کی مسلسل خود نگرانی کر رہا ہوں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے