• ستمبر 26, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 26, 2026 8:52 شام
  • پاکستان

آنکھوں کی بیماری کا علاج، نئی دوا امید کی کرن

بدنام زمانہ گینگسٹر کو شادی کیلیے 12 گھنٹے کی رہائی مل گئی

آرم ریسلر نے بچی کے والد سے جان بوجھ کر ہار کر سب کے دل جیت لیے

2300 سال سے زائد قدیم ارسطو کا اسکول دریافت

ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنہ خوارج نے دھماکے کے بعد زخمی مریض لے جانے والی ایمبولینس کو نشانہ بنا ڈالا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈی آئی خان میں فتنہ خوارج کے حملے میں 2 ریسکیو ورکرز شہید ہوگئے، ریسکیو 1122 کی ایمبولینس دھماکے کے سول زخمیوں کو لے کر جارہی تھی۔

ایمبولینس زخمیوں کو درازندہ سے ڈیرہ اسماعیل خان لے کر جارہی تھی جب حملہ کیا گیا۔

خوارج کی ایمبولینس پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 ریسکیو اہلکار شہید ہوئے جبکہ سیکیورٹی فورسز کا فتنہ خوارج کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں مبینہ خودکش دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد شہید ہوگئے۔

یہ پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش دھماکا، 11 افراد شہید

دھماکا ڈی آئی خان کوئٹہ روڈ پر انسداد اسمگلنگ امن میلہ پولیس چیک پوسٹ پر ہوا، بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ سے ٹکرائی۔

شہدا میں 6 پولیس اہلکار، 2 کسٹمز اہلکار، 2 خواتین اور ایک 2 سالہ بچہ شامل ہے، دھماکے میں پولیس اہلکاروں، کسٹمز حکام اور شہریوں سمیت 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں. زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے جس سے شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکا انتہائی شدید تھا جس سے 11 افراد نے جام شہادت نوش کیا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے