78 سالہ کیتھ بووی ٹوئچ پر grumpygran48 کے نام سے گزشتہ 9 برس سے اپنے گیمنگ سیشنز لائیو اسٹریم کر رہی ہیں
اسکاٹ لینڈ کی ایک معمر خاتون گیمر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئچ پر مشہور گیم فورٹ نائٹ کی معمر خاتون اسٹریمر ہونے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
78 سالہ کیتھ بووی (جو آن لائن گیمنگ پلیٹ فارم پر grumpygran48 کے نام سے گزشتہ 9 برس سے اپنے گیمنگ سیشنز لائیو اسٹریم کر رہی ہیں) نے بتایا کہ 2017 میں اپنے پوتے کو فورٹ نائٹ کھیلتے دیکھ کر وہ پہلی ہی نظر میں اس گیم کی جانب متوجہ ہوگئی تھیں۔
کیتھ بووی نے گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً نو سال گزر چکے ہیں لیکن وہ آج بھی فورٹ نائٹ کھیل رہی ہیں اور اسے پہلے کی طرح ہی بے حد پسند کرتی ہیں۔ عمر بڑھنے کے باوجود انہوں نے کبھی اپنی عمر کو اپنے راستے کی رکاوٹ نہیں بننے دیا۔
View this post on Instagram
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کئی دوسرے ویڈیو گیمز بھی آزما کر دیکھے لیکن فورٹ نائٹ جیسی دلچسپی انہیں کسی اور گیم میں محسوس نہیں ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ خود کو صرف گیمر نہیں بلکہ ’فورٹ نائٹر‘ کہنا زیادہ پسند کرتی ہیں۔
کیتھ بووی نے یکم ستمبر کو اپنی 78ویں سالگرہ منائی۔ ان کی گیمنگ کہانی کو گینیز ورلڈ ریکارڈز گیمرز ایڈیشن 2027 میں بھی شامل کیا گیا ہے جہاں وہ یہ ثابت کرتی نظر آتی ہیں کہ گیمنگ کا شوق عمر کا پابند نہیں۔
