بدنام زمانہ گینگسٹر کو شادی کیلیے 12 گھنٹے کی رہائی مل گئی
آرم ریسلر نے بچی کے والد سے جان بوجھ کر ہار کر سب کے دل جیت لیے
2300 سال سے زائد قدیم ارسطو کا اسکول دریافت
ملازم نے 10 ہزار روپے کم تنخواہ دینے پر فیکٹری کو آگ لگادی
اداکارہ علینہ خان کا کہنا ہے کہ شادی کے لیے وقت یا عمر کی قید کے بجائے اچھے انسان کا ملنا زیادہ اہم ہے۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں اداکارہ علینہ خان نے شرکت کی اور اس دوران شوبز اور شادی کے پلان سے متعلق اظہار خیال کیا۔
علینہ خان نے کہا کہ لوگوں نے مجھ سے کہا کہ وہ میرے کردار سے نفرت کر رہے ہیں لیکن ساتھ ہی وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ اس کا مطلب ہے کہ میں بہت اچھا کام کر رہی ہوں، مگر ہم ‘ناز’ (میرے کردار) کو برداشت نہیں کر سکتے۔
انہوں نے کہا کہ منفی کردار ادا کرنے پر مجھے ایک مختلف قسم کا ردعمل ملا۔ ایسے پیغامات موصول ہوئے جن میں لوگوں نے نازیبا زبان استعمال کی۔ انہوں نے نفرت بھرے پیغامات بھیجے اور مجھ سے پوچھا کہ میں کیا کر رہی ہوں یا میں کچھ غلط کر رہی ہوں، مجھے بہت سے منفی تبصرے مل رہے ہیں۔
علینہ کا کہنا تھا کہ لوگ کردار میں اس قدر مگن ہو جاتے ہیں کہ ان کے لیے حقیقت اور ڈرامے کا فرق دھندلا جاتا ہے، وہ بھول جاتے ہیں کہ یہ سب حقیقی نہیں ہے۔ مجھے نہیں معلوم کیوں۔
شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ شادی کے لیے وقت یا عمر کی قید کے بجائے صحیح ساتھی اور ایک اچھے انسان کا ملنا زیادہ اہم ہے، میرے لیے وہ شخص بہترین ہوگا جو میری طرح خاندان کے ساتھ گھل مل جائے کیونکہ میں خاندان کو بہت اہمیت دیتی ہوں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہمارا پس منظر بھی ملتا جلتا ہونا چاہیے اور اسے خوش اخلاق اور نیک دل انسان ہونا چاہیے، میرے معیار بہت زیادہ یا مشکل نہیں ہیں، ہمارے درمیان باہمی سمجھ بوجھ ہونی چاہیے اور جہاں تک ظاہری شکل و صورت کی بات ہے تو میں اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتی۔
علینہ خان نے مزید کہا کہ شادی کی کامیابی کا انحصار بھی وقت پر نہیں ہوتا۔ میرا ماننا ہے کہ شادی کو نبھانے اور اسے بہتر بنانے کے لیے کی جانے والی کوشش ہی اصل اہمیت رکھتی ہے۔
