• ستمبر 25, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 25, 2026 5:23 شام
  • پاکستان

آرم ریسلر نے بچی کے والد سے جان بوجھ کر ہار کر سب کے دل جیت لیے

2300 سال سے زائد قدیم ارسطو کا اسکول دریافت

ملازم نے 10 ہزار روپے کم تنخواہ دینے پر فیکٹری کو آگ لگادی

شیرخوار بیٹی کو اوون میں ڈالنے والی ماں کو سزا ہوگئی

نیویارک : آئی فون 18 پرو اور پرو میکس میں سافٹ ویئر کی خرابی سامنے آنے کے بعد ایپل نے بڑا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ نئے لانچ ہونے والے آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس کے ماڈلز میں سامنے آنے والی ایک بڑی سافٹ ویئر خرابی (بگ) کو دور کرنے کے لیے فوری حل پر کام کر رہے ہیں۔

یہ مسئلہ ماڈلز کی باضابطہ فروخت شروع ہونے کے فوراً بعد سامنے آیا، جس پر صارفین کی جانب سے مسلسل شکایت کی جا رہی تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ جب ‘فیس آئی ڈی’ (Face ID) کے ذریعے فون ان لاک کرنے کی کوشش ناکام ہوتی ہے، تو فون سیکنڈز کے لیے مکمل طور پر فریز (جام) ہو جاتا ہے اور ٹچ کا جواب دینا بند کر دیتا ہے۔ اس کے فوراً بعد ڈیوائس خود بخود بند ہو کر دوبارہ آن (ریسٹارٹ) ہو جاتی ہے۔

ایپل نے اعلان کیا ہے کہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کام جاری ہے اور یہ خرابی آنے والی iOS 27 کی نئی سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کے ذریعے دور کر دی جائے گی۔

کمپنی نے فیس آئی ڈی کی ناکامی کی اصل وجہ کے بارے میں فی الحال کوئی تفصیلات شیئر نہیں کیں، تاہم یہ خرابی فی الوقت تمام کے بجائے کچھ صارفین کو پیش آ رہی ہے۔

کمپنی کی جانب سے آئندہ اپ ڈیٹ کے بعد متاثرہ صارفین کے آئی فونز فریز ہونے اور غیر متوقع طور پر ریسٹارٹ ہونے سے مکمل محفوظ ہو جائیں گے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے