• ستمبر 25, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 25, 2026 2:28 صبح
  • پاکستان

ترجمان نے بتایا کہ کارروائیوں کے دوران 3 خواتین سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور مقدمات بھی درج کرلیے گئے ہیں

اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی سمیت ملک بھر میں کارروائیوں کے دوران 5کروڑروپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلیں۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، کارروائیوں کے دوران 118.15کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، جس کی مالیت 5 کروڑ 6 لاکھ روپےکے لگ بھگ تھی، مذکورہ کارروائیوں میں 3 خواتین سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ کراچی میں واقع کورئیر آفس میں خفیہ اطلاع پر کارروائی عمل میں لائی گئی، جس کے دوران آسٹریلیا بجھوائے جانے والے پارسل کی تلاشی کے دوران پارسل میں موجود لیڈیز کپڑوں میں جذب 16کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔

اسی طرح بلوچستان کےعلاقے خانوزئی ڈسٹرکٹ پشین کے قریب گاڑی سے 45.6کلوگرام چرس برآمد کی گئی،کلی داؤد آباد ڈسٹرکٹ چاغی کے قریب کارروائی کے دوران 30کلوگرام افیون تحویل میں لی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ پشاور ائیرپورٹ پر بحرین جانے والے ملزم کے بیگ سے 950 گرام آئس، چارسدہ روڈ پشاور میں پل کے قریب گاڑی سے 14.4کلوگرام افیون اور اسپتال روڈ چارسدہ کے قریب کارروائی کے دوران 9.6کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ بس ٹرمینل کے قریب کارروائی کے دوران 1.6کلوگرام آئس برآمد کی گئی، کارروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کےتحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے