• ستمبر 24, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 24, 2026 9:21 شام
  • پاکستان

ملاقات میں پاکستان-ایران تعلقات اور خطے کی صورت حال پر گفتگو ہوگی، وزیراعظم آفس

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکا میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ ملاقات جاری ہے، جس میں خطے کی صورت حال سمیت دیگر امور پر گفتگو ہوگی۔

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے موقع پر ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کے ساتھ ملاقات شروع ہوگئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی شریک ہیں، نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ملاقات میں موجود ہیں۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے موقع پر ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کے ساتھ ملاقات شروع ہو گئی. ملاقات میں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی بھی شریک ہیں. نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف،… pic.twitter.com/vLbr4pieEz .related-stories-inner .col-md-2 { width: 100%; max-width: 100%; flex: 0 0 100%; margin-bottom: 12px; } .related-stories h4{ font-size: 25px !important; } .related-stories-items { display: flex; align-items: center; gap: 10px; padding: 8px 0; } .related-str-bx img { width: 100px; height: auto; object-fit: cover; border-radius: 4px; } .related-stories-items p a { font-size: 23px !important; font-style: normal !important; } — Prime Minister's Office (@PakPMO) September 24, 2026

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے موقع پر ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کے ساتھ ملاقات شروع ہو گئی. ملاقات میں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی بھی شریک ہیں. نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف،… pic.twitter.com/vLbr4pieEz

دونوں ملکوں کے سربراہان کے درمیان ملاقات میں پاک-ایران تعلقات اور خطے کی صورت حال پر گفتگو ہوگی۔

قبل ازیں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور علاقائی و عالمی پیش رفت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، نائب وزیراعظم نے علاقائی امن اور استحکام کے فروغ کے لیے مذاکرات، سفارت کاری اور مسلسل روابط کی اہمیت پر زور دیا۔

دونوں فریقین نے قریبی روابط برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے