لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما مبشر اعوان کی نظربندی کے خلاف درخواست نمٹادی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر نے مبشر اعوان کی نظر بندی کے خلاف ان کی والدہ کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت جسٹس اکبر ڈوگر نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سے استفسار کیا کہ آپ نے نظر بندی کا غیر قانونی نوٹیفکیشن کیسے جاری کیا؟ نوٹیفکیشن سے پہلے قانونی طریقہ کار کیوں نہیں اپنایا گیا؟
ڈپٹی کمشنر نے عدالت کو بتایا کہ مبشر اعوان کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے، ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کی رپورٹ پر نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔
جسٹس اکبر ڈوگر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے پولیس کی بات ایسے ہی مان لی؟ آپ نے اپنا دماغ کیوں استعمال نہیں کیا؟
عدالت کی برہمی پر ڈپٹی کمشنر نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے بتایا کہ سپرنٹنڈنٹ جیل کو مبشر اعوان کو رہا کرنے کا کہہ دیا ہے جس پر عدالت نے ڈپٹی کمشنر کی رپورٹ کی روشنی میں درخواست نمٹا دی۔
مصنوعی ذہانت کو ہتھیاروں کی دوڑ کا ایک اور میدان بننے سے روکنا ہوگا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک
مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب
سنگجانی جلسہ کیس: اسد قیصر کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست خارج
کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا: سی ٹی ڈی جوائنٹ ٹیم نے ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا
لاہور ہائیکورٹ: عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد
پاکستان کی مکمل توجہ ایران جنگ کے خاتمے کیلئے ثالثی پر مرکوز ہے: وزیراعظم
لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے: رانا ثنااللہ
محمود اچکزئی اور پی ٹی آئی قیادت بات چیت کیلئے تیار ہے: چیئرمین پی ٹی آئی
اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی خلاف وزری ہوئی تو توہین عدالت کا پہلا ملزم وزیر اعلیٰ کے پی ہونگے، طلال
سرگودھا: جیل سے 15 سال بعد رہائی پانیوالےکو پروٹوکول دینے پر اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج
پاکستان نے حق دفاع استعمال کرتے ہوئے افغانستان میں 10 مقامات پر فضائی اور ڈرون حملے کیے: وزیر اطلاعات عطا تارڑ
تازہ ترین
• 8 منٹ پہلے پی ٹی آئی رہنما مبشر اعوان کی نظربندی کا نوٹیفکیشن واپس، ڈی سی نے عدالت میں معافی مانگ لی
• 12 منٹ پہلے مصنوعی ذہانت کو ہتھیاروں کی دوڑ کا ایک اور میدان بننے سے روکنا ہوگا: اسحاق ڈار
• 18 منٹ پہلے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک
• 26 منٹ پہلے میٹا کے نئے اسمارٹ گلاسز اور ورچوئل رئیلٹی گلاسز متعارف
میٹا کے نئے اسمارٹ گلاسز اور ورچوئل رئیلٹی گلاسز متعارف
• 56 منٹ پہلے مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب
• 1 گھنٹے پہلے سنگجانی جلسہ کیس: اسد قیصر کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست خارج
• 2 گھنٹے پہلے رضوان پر عائد الزامات سے نمٹنے کے طریقہ کار پر سابق کرکٹرز کی سخت تنقید
رضوان پر عائد الزامات سے نمٹنے کے طریقہ کار پر سابق کرکٹرز کی سخت تنقید
• 2 گھنٹے پہلے ایران پر ایسی سخت پابندیاں عائد کررہے ہیں جو انہوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہونگی: امریکی وزیر خزانہ
