• ستمبر 24, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 24, 2026 10:59 صبح
  • پاکستان

کراچی کو یا تو نیا صوبہ بنایا جائے یا پھروفاق کے حوالے کیا جائے، شہریوں کا مطالبہ

سندھ کے شہریوں نے بھی نئے صوبوں کو اپنے مسائل کا واحد حل قرار دے دیا ہے، شہریوں کا مطالبہ ہے کہ کراچی کو یا تو نیا صوبہ بنایا جائے یا پھروفاق کے حوالے کیا جائے۔

کراچی، لاڑکانہ اور حیدرآباد کے عوام کا ماننا ہے کہ ان کی مشکلات کا خاتمہ نئے صوبوں کے قیام سے ہی ممکن ہے۔

شہریوں نے نئے صوبوں کی تشکیل پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے، پانی، بجلی اور گیس کی عدم فراہمی سے ہر شخص پریشان ہے۔

شہریوں کا مطالبہ ہے کہ لاڑکانہ میں بھی ترقیاتی کام محض دعوؤں تک محدود ہیں، عملی طور پر کوئی کام نظر نہ آتا۔ حیدرآباد کے لیے اربوں روپے کے فنڈز کے باوجود پینے کا پانی تک میسر نہیں۔

بڑھتے شہری مسائل پر عوامی بے چینی سے ظاہر ہوتا ہے کہ بڑے صوبوں کو انتظامی بنیاد پرتقسیم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے