• ستمبر 24, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 24, 2026 3:18 صبح
  • پاکستان

ایران نے دوبارہ حملہ کیا تو اسرائیل کو ایرانی قیادت تک پہنچنے میں اسے صرف چند دن لگ سکتے ہیں

اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر ڈینی ڈینون نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کو معلوم ہے کہ ایرانی رہنما کہاں چھپے ہوئے ہیں اور وہ کیا کر رہے ہیں۔

امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ڈینی ڈینون نے کہا کہ اسرائیل کے پاس ایرانی قیادت کے بارے میں وسیع انٹیلی جنس معلومات موجود ہیں اور وہ جانتا ہے کہ ایرانی رہنما کہاں موجود ہیں، کیا اقدامات کر رہے ہیں اور کیا کہہ رہے ہیں۔

اسرائیلی سفیر نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے دوبارہ اسرائیل پر حملہ کیا تو اسرائیل جوابی کارروائی کرے گا اور ایرانی قیادت تک پہنچنے میں اسے صرف چند دن لگ سکتے ہیں۔

ڈینی ڈینون نے تاہم یہ واضح نہیں کیا کہ ان کے دعوے میں ایران کے کن رہنماؤں کا ذکر ہے اور نہ ہی ان کے ٹھکانوں کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم کیں۔ ان کے دعوے کی آزادانہ طور پر تصدیق بھی سامنے نہیں آئی۔

یاد رہے کہ اسرائیلی سفیر نے اس سے قبل بھی امریکی میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ اسرائیل کے پاس ایران کی جوہری سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے مضبوط انٹیلی جنس صلاحیتیں موجود ہیں اور ایران سے کسی ممکنہ خطرے کی صورت میں اس کی قیادت اور جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے