• ستمبر 24, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 24, 2026 4:06 صبح
  • پاکستان

پیس فل اسمبلی اور پبلک آرڈر ایکٹ کے تحت بھی شہر میں اجتماعات پر پابندی عائد ہے خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی، انتظامیہ

پنجاب کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی دفعہ 144 نافذ کردی گئی جس کے تحت شہر میں کسی بھی قسم کے اجتماع پر پابندی لگادی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں دفعہ 144 کا نفاذ کردیا گیا ہے، شہر میں کسی بھی قسم کے اجتماع یا اکٹھ کی اجازت نہیں ہے، پیس فل اسمبلی اور پبلک آرڈر ایکٹ 2024 کے تحت بھی شہر میں اجتماعات پر پابندی عائد ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی، ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر تین سال قید کی سزا ہے، شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ مت بنیں۔

ضلعی انتظامیہ نے مزید کہا ہے کہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے سکیورٹی اداروں سے تعاون کریں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے