• ستمبر 23, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 23, 2026 4:16 شام
  • پاکستان

ہوسکتا ہے کہ ابھی پتوں کی رنگت نہ بدلی ہو اور خنکی بھی محسوس نہ ہو رہی ہو مگر خزاں کا موسم بس شروع ہونے والا ہے۔

ہر سال 21 سے 24 ستمبر کے درمیان شمالی نصف کرے میں موسم خزاں جبکہ جنوبی نصف کرے میں بہار کا آغاز ہوتا ہے۔

ویسے تو حالیہ برسوں میں موسم خزاں کا دورانیہ گھٹ گیا ہے مگر پھر بھی ہر سال 21 سے 24 ستمبر کے درمیان اعتدال خریفی یا September Equinox کا آغاز ہوتا ہے۔

یہ وہ موقع ہوتا ہے جب سورج جنوب کی طرف جاتے ہوئے خط استوا کے اوپر سے گزرتا ہے۔

اعتدال خریفی کے موقع پر سورج عین مشرق سے طلوع اور عین مغرب میں غروب ہوتا ہے۔

اعتدال خریفی سے پہلے سورج شمال مشرق سے طلوع ہوتا ہے جبکہ اعتدال خریفی کے بعد جنوب مشرق سے طلوع ہوگا۔

واضح رہے کہ ہماری زمین سورج کے گرد گھومتے ہوئے مدار میں ایک جانب جھکی ہوتی ہے جس کے نتیجے میں سال میں کچھ مواقعوں پر سورج کی روشنی اور حرارت زیادہ یا کم مقدار میں براہ راست ہمارے سیارے تک پہنچتی ہے۔

اعتدال خریفی کے موقع پر دن اور رات کی لمبائی بھی لگ بھگ یکساں ہوتی ہے یعنی 12، 12 گھنٹے۔

تو یہ موقع کب آئے گا؟

اس سال شمالی نصف کرے میں اعتدال خریفی کا آغاز 23 ستمبر کو ہوا۔

ایسا ہی مارچ میں بھی ہوتا ہے جب اعتدال ربیعی یا Spring equinox کا آغاز ہوتا ہے، اس وقت سورج شمال کی طرف جاتے ہوئے خط استوا کے اوپر سے گزرتا ہے۔

یعنی ستمبر کے بعد 20 مارچ 2026 کو ایک بار پھر دنیا بھر میں دن اور رات کا دورانیہ یکساں ہوگا جبکہ شمالی نصف کرے میں موسم بہار کا آغاز ہوگا۔

امریکا کے ادارے نیشنل ویدر سروس کے مطابق سال میں صرف 2 مواقع ایسے ہوتے ہیں جب زمین نہ تو سورج کی جانب جھکی ہوتی ہے یا نہ اس سے دور ہوتی ہے، اس کے نتیجے میں تمام عرض البلد میں دن کی روشنی اور تاریکی لگ بھگ مساوی ہوتی ہے۔

زمین اپنے محور میں گھومتی ہے اور ہمارا سیارہ 23.5 ڈگری میں خم کھایا ہوا ہوتا ہے۔

یہ خم یا جھکاؤ ہی موسم فراہم کرتا ہے اور جب زمین سورج کی گرد گھومتی ہے تو اس خم یا جھکاؤ کے باعث کچھ خطوں میں سورج کی براہ راست روشی زیادہ پہنچتی ہے، یعنی شمالی نصف کرے کا خطہ سورج کی جانب ہوتا ہے جبکہ جنوبی نصف کرے میں موسم سرما ہوتا ہے۔

اعتدال ربیعی یا خریفی کے دوران سورج براہ راست استوا میں جگمگاتا ہے اور دونوں کروں کو ایک جیسی روشنی یا تاریکی ملتی ہے۔

ایک دلچسپ حقیقت یہ ہے کہ اعتدال ربیعی یا خریفی کے موقع پر سورج طلوع اور غروب بہت برق رفتاری سے مکمل ہوتا ہے۔

یعنی سورج چند سیکنڈوں میں طلوع یا غروب ہو جاتا ہے۔

اعتدال ربیعی یا خریفی راس الجدی اور خط سرطان سے مختلف کیسے ہے؟

اعتدال ربیعی یا خریفی کے برعکس راس الجدی یا خط سرطان زمین کے جھکاؤ سے جڑے ہوتے ہیں، جن کے دوران دن اور رات کا دورانیہ گھٹتا یا بڑھ جاتا ہے۔

یعنی راس الجدی کے دوران ان کا دورانیہ گھٹ جاتا ہے اور رات کا دورانیہ بڑھ جاتا ہے۔

خط سرطان کے موقع پر الٹا ہوتا ہے جب دن کا دورانیہ بڑھ جاتا ہے اور رات کا دورانیہ گھٹ جاتا ہے۔

اس سال راس الجدی یا سال کا سب سے چھوٹا دن 21 دسمبر کو ہوگا۔

آخر تمام کمپنیوں کے اسمارٹ فونز مستطیل چوکور ہی کیوں ہوتے ہیں؟

6 سالہ بچی نے ریوبک کیوب حل کرنیکا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

تصویر میں بلی اوپر جا رہی ہے یا نیچے اتر رہی ہے؟

مردہ قرار دی جانے والی خاتون تابوت کے اندر اچانک بیدار ہوگئی

اس تصویر میں چھپے شخص کو دیکھ سکتے ہیں؟

ایسا انوکھا خاندان جس کی 5 نسلوں کی تاریخ پیدائش ایک ہی ہے

چینی ماہرین کی ایسی ایجاد جو ائیر کنڈیشنر کی ضرورت ختم کر دے گی

ریاضی کے اس دلچسپ سوال کا جواب دے سکتے ہیں؟

بغیر سرجری یا ادویات کے یہ شخص اپنے وزن میں 158 کلوگرام کمی کیسے لایا؟

دنیا کا وہ منفرد قصبہ جہاں مچھروں کی پرواز پر ہی پابندی عائد کر دی گئی

ستمبر کی وہ تاریخ جب دن اور رات کا دورانیہ یکساں ہو جائے گا

جزوی نابینا شخص 150 میل تک ہائی وے پر گاڑی چلا کر کرشماتی طور پر زندہ بچ گیا

تازہ ترین

• 8 منٹ پہلے پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی

پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی

• 11 منٹ پہلے سال کا وہ دن جب پوری دنیا میں دن اور رات کا دورانیہ 12، 12 گھنٹوں کا ہو جاتا ہے

• 20 منٹ پہلے بابر اور شاہین کی غیر موجودگی کے باوجود ایشین گیمز میں پاکستانی ٹیم جارحانہ ہے: مائیک ہیسن

بابر اور شاہین کی غیر موجودگی کے باوجود ایشین گیمز میں پاکستانی ٹیم جارحانہ ہے: مائیک ہیسن

• 36 منٹ پہلے قطری ثالث کے ذریعے امریکی فریق سے رابطہ ہوا، اپنا مؤقف اور شرائط امریکا تک پہنچائیں: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

قطری ثالث کے ذریعے امریکی فریق سے رابطہ ہوا، اپنا مؤقف اور شرائط امریکا تک پہنچائیں: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

• 44 منٹ پہلے وویک اوبرائے بھی کترینہ کیف کے دفاع میں سامنے آگئے

وویک اوبرائے بھی کترینہ کیف کے دفاع میں سامنے آگئے

• 44 منٹ پہلے ایکس (ٹوئٹر) میں ایکس نمبر فیچر صارفین کیلئے متعارف

ایکس (ٹوئٹر) میں ایکس نمبر فیچر صارفین کیلئے متعارف

• 56 منٹ پہلے افغانستان کی پاکستان میں فضائی دراندازی کی کوشش ناکام، ائیر ڈیفنس نے تمام ڈرونز گرا دیے

افغانستان کی پاکستان میں فضائی دراندازی کی کوشش ناکام، ائیر ڈیفنس نے تمام ڈرونز گرا دیے

• 1 گھنٹے پہلے بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنۃ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنۃ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے