سڑک کی بندش کی وجہ سے شہریوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات اور دشواری کا سامنا کرنا پڑا
شہر قائد کے علاقے منگھوپیر تھانے کے سامنے احتجاجی دھرنے اور سڑک کی بندش کے خلاف منگھوپیر گرم چشمہ کے قریب ماربل کے ٹرانسپورٹرز کی جانب سے بھی سڑک پر ماربل سے لدے ٹرک کھڑے کرتے ہوئے راستہ بند کر دیا گیا۔
اس حوالے سے احتجاج کرنے والے ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ منگھوپیر تھانے کے سامنے سڑک کی بندش کی وجہ سے آمد و رفت میں شدید مشکلات اور دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اس حوالے سے ایس ڈی پی او منگھوپیر ڈی ایس پی شاکر نے بتایا کہ سڑک کی بندش کی وجہ سے احتجاج کیا گیا تھا تاہم پولیس نے بات چیت کے بعد ٹرانسپورٹرز کا احتجاج ختم کر کے ٹریفک بحال کرا دیا گیا۔
ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
