• ستمبر 22, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 22, 2026 2:03 شام
  • پاکستان

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے انتباہ کیا ہے کہ دنیا کی کوئی حکومت آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے مرتب ہونے والے اثرات کے لیے تیار نہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران بل گیٹس نے کہا کہ کسی بھی حکومت نے اے آئی سے معاشرے میں آنے والی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے تیاریاں نہیں کی ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اس ٹیکنالوجی سے ملازمتوں چھننے، سائبر حملوں اور اے آئی کمپیننز کی لت جیسے خطرات کا سامنا ہوسکتا ہے۔

بل گیٹس نے کہا کہ کچھ عرصے پہلے وہ اے آئی کے حوالے سے خوش آئند توقعات رکھتے تھے مگر اب انہوں نے اپنا مؤقف تبدیل کرلیا ہے۔

تمام تر خدشات کے باوجود بل گیٹس اور ان کی گیٹس فاؤنڈیشن کو توقع ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی سے امیر اور غریب کے درمیان خلا میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔

گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک ارب ڈالرز تعلیم، طبی نگہداشت اور زراعت پر خرچ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس سرمائے سے ایسے اے آئی ماڈلز بھی تیار کیے جائیں گے جو تمام زبانوں میں کام کرسکیں گے۔

بل گیٹس کے مطابق صحت کے شعبے کے حوالے سے اے آئی ٹیکنالوجی میں موجود مواقعوں کو نظرانداز کرنا مشکل ہے، کیونکہ اس سے نئی ادویات اور ویکسینز کی دریافت بہت تیزی سے ممکن ہوسکے گی۔

انہوں نے دنیا بھر کی حکومتوں سے ملکر کام کرنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے اے آئی ٹیکنالوجی کا موازنہ ایک قدرتی آفات پر مبنی فلم سے کرتے ہوئے کہا کہ ممالک کو اس خطرے کے لیے اتحاد کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اے آئی کو آپ کسی ایلین انٹیلی جنس سمجھ سکتے ہیں، جو اب یہاں ہے

اس سے قبل اگست 2026 کے آخر میں ایک بلاگ پوسٹ میں بل گیٹس نے مطالبہ کیا تھا کہ مخصوص شعبوں میں انسانوں کے لیے ملازمتوں کو مختص کیا جائے تاکہ اے آئی ٹیکنالوجی ان کی جگہ نہ لے سکے۔

انہوں نے پیشگوئی کی کہ اس ٹیکنالوجی کے نتیجے میں متعدد ملازمتیں ختم ہو جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ 'میرا ماننا ہے کہ اے آئی اور روبوٹس میں بہتری کے ساتھ ہم چند مخصوص شعبوں کو انسانوں کے لیے مختص کر دیں'۔

انہوں نے بتایا کہ 'یہ کچھ ایسا ہی ہے جیسے ہم نے قدرتی علاقوں کو مخصوص کیا ہوا ہے تاکہ انہیں نقصان نہ پہنچ سکے'۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 'جیسے طبی شعبے میں انسانوں کی ضرورت ہے، تصور کریں کہ کوئی روبوٹ آپ کو کسی ناقابل علاج مرض کے بارے میں خبر دیتا ہے جو کہ نہیں ہونا چاہیے'۔

جی میل میں صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر متعارف

بغیر پائلٹ کے پرواز کرنے والے مسافر طیارے نے امریکا بھر کی پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی

نویڈیا کے سربراہ نے اے آئی کے خطرات سے متعلق خدشات کو مسترد کردیا

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو آپ کو ضرور پسند آئے گا

سائنسدانوں نے بلیک ہولز کے ایک بڑے اسرار کو حل کرلیا

چاند پر 2 فٹبال میدانوں جتنا بڑا گڑھا دریافت

مصنوعی ذہانت کا استعمال کرکے امریکی فوج چین کیخلاف بڑی مشکل میں پھنستے پھنستے بچ گئی

ایک آسان سیٹنگ سے آپ اپنے اسمارٹ فون کی بیٹری لائف بہتر بنا سکتے ہیں

وہ نیا فون جسے خریدنے کیلئے دنیا کے مختلف شہروں میں لمبی قطاریں لگ گئیں

ٹک ٹاک میں چند نئے فیچرز کا اضافہ

’اے آئی کے انسانیت کیلئے خطرے کو سنجیدگی سے لیں‘، اے آئی چیٹ بوٹس نے خبردار کردیا

واٹس ایپ نے صارفین کا بڑا درد سر ختم کر دیا

تازہ ترین

• 6 منٹ پہلے دنیا کی کوئی حکومت اے آئی کے اثرات کیلئے تیار نہیں، بل گیٹس کا انتباہ

• 24 منٹ پہلے ٹرمپ کی کوریج پر پابندی: وائٹ ہاؤس نے ’ٹرمپ ٹی وی‘ لانچ کردیا

ٹرمپ کی کوریج پر پابندی: وائٹ ہاؤس نے ’ٹرمپ ٹی وی‘ لانچ کردیا

• 35 منٹ پہلے پشاور: ماں نے مبینہ طور پر 13 سالہ بیٹی کو پھانسی دیدی

پشاور: ماں نے مبینہ طور پر 13 سالہ بیٹی کو پھانسی دیدی

• 1 گھنٹے پہلے پاکستان، سعودیہ: سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ویزے کی شرائط کے خاتمے کے معاہدے پر دستخط

پاکستان، سعودیہ: سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ویزے کی شرائط کے خاتمے کے معاہدے پر دستخط

• 1 گھنٹے پہلے جوئے معاہدے مسترد کرنیوالے کرکٹر رضوان خود تحقیقات کی زد میں

جوئے معاہدے مسترد کرنیوالے کرکٹر رضوان خود تحقیقات کی زد میں

• 3 گھنٹے پہلے مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل

• 3 گھنٹے پہلے ایشین گیمز: پاکستان ویمنز نے بنگلادیش کو ہرا کر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز: پاکستان ویمنز نے بنگلادیش کو ہرا کر برانز میڈل جیت لیا

• 3 گھنٹے پہلے ایشین گیمز میں پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیم کی دوسری کامیابی

ایشین گیمز میں پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیم کی دوسری کامیابی

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے