• ستمبر 22, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 22, 2026 2:03 شام
  • پاکستان

مرغیوں کی پُراسرار گمشدگی کا معمہ حل ہوگیا

عمر بڑھنے کے ساتھ دن چھوٹے ہونے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ تحقیق

شادی کی تقریب میں دولہا کی مشین گن سے فائرنگ

جب 24 سال سے قید بچوں نے پہلی بار سورج کی روشنی دیکھی

نیو جرسی: امریکا کی ریاست نیو جرسی میں ریل آپریٹر ایمٹریک کے کنسٹرکشن ورک کے دوران کھدائی سے ایئر ٹریفک کنٹرول سینٹر کی اہم آپٹک کیبل کٹ گئی جس سے ملک میں بڑے فضائی بحران کی صورتحال پیدا ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیو جرسی کے نیوآرک ایئر پورٹ اور قریبی فضائی نیٹ ورک کو ایک بڑے تکنیکی بحران کا سامنا ہے اور آخری اطلاعات تک ملک کے 8 بڑے ایئر پورٹس کا فلائٹ آپریشن اس کے سبب شدید متاثر ہوا ہے، جس سے 1 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ 900 پروازیں متاثر ہوئیں جن میں تاخیر کا دورانیہ 170 منٹ تک رپورٹ ہوا ہے۔

حکام نے اس حوالے سے بتایا کہ واقعہ امریکا کی ریاست نیو جرسی ریل آپریٹر ایمٹریک کے کام کی کھدائی کے دوران پیش آیا، زمینی کام کے دوران ایئر ٹریفک کنٹرول کی ایک اہم فائبر آپٹک کیبل پر کٹ لگ گیا، جس سے نیوآرک سمیت خطے کا ٹیلی کمیونیکیشن سرکٹ فیل ہو گیا۔

رپورٹس کے مطابق مذکورہ کیبل کٹنے سے فلاڈیلفیا ایئر ٹریفک کنٹرول کی ریڈیو فریکوئنسیز شدید متاثر ہوئیں، یہ سینٹر خطے کے بڑے ایئر پورٹس پر لینڈنگ اور ٹیک آف کی رہنمائی کرتا ہے۔

ہنگامی بنیادوں پر نیوآرک، فلاڈیلفیا، ٹیٹربورو ایئر پورٹس پر پروازوں کو روکنے کے احکامات جاری کیے گئے، جس کے باعث مسافر اذیت میں مبتلا ہوگئے۔

ٹرمپ کی نیو یارک میئر ظہران ممدانی سے ملاقات، تفصیلات سامنے آگئیں؟

حکام کے مطابق یہ تکنیکی خرابی ایسے وقت میں پیش آئی ہے جب ملک میں اقوامِ متحدہ کے اجلاس کے بین الاقوامی مندوبین کی پروازیں نیویارک پہنچ رہی ہیں۔ فضائی بحران کے باعث مسافروں کی پریشانی اور فضائی نظام پر دباؤ مزید بڑھ گیا ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے