مرغیوں کی پُراسرار گمشدگی کا معمہ حل ہوگیا
عمر بڑھنے کے ساتھ دن چھوٹے ہونے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ تحقیق
شادی کی تقریب میں دولہا کی مشین گن سے فائرنگ
جب 24 سال سے قید بچوں نے پہلی بار سورج کی روشنی دیکھی
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 4 روپے 61 پیسے اضافے کے بعد 393 روپے 75 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل ایک روپے 96 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے جس کے بعد نئے نرخ 422 روپے 8 پیسے ہوگئے ہیں۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل 22 ستمبر کے لیے کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اضافہ عالمی منڈی میں پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے منسلک ہے۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے موٹر سائیکل، چنگ چی اور 800 سی سی گاڑیوں پر عوام کو پیٹرول کی قیمت میں 100 روپے ریلیف دیا جارہا ہے، شہری ایک ماہ میں 20 لیٹر پیٹرول حاصل کرسکتے ہیں۔
ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
