• ستمبر 22, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 22, 2026 12:25 صبح
  • پاکستان

مرغیوں کی پُراسرار گمشدگی کا معمہ حل ہوگیا

عمر بڑھنے کے ساتھ دن چھوٹے ہونے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ تحقیق

شادی کی تقریب میں دولہا کی مشین گن سے فائرنگ

جب 24 سال سے قید بچوں نے پہلی بار سورج کی روشنی دیکھی

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کا کہنا ہے کہ ٹی 20 کپتانی کے لیے ذہنی طور پر تیار نہیں ہوں۔

پاکستان کے آل راؤنڈر شاداب خان نے فی الحال قومی ٹی 20 کپتانی سنبھالنے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس ذمہ داری کے لیے ذہنی طور پر تیار نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ کپتانی سلمان علی آغا کی حمایت کرتا ہوں، وہ بطور کپتان اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں اور انہیں خود کو منوانے کے لیے مزید وقت ملنا چاہیے۔

شاداب خان نے کہا کہ آئے روز کپتان تبدیل کرنے سے حالات بہتر نہیں ہوں گے تسلسل بہت ضروری ہے۔

آل راؤنڈر نے کہا کہ کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹی 20 کپتانی کے حوالے سے مجھ سے ابھی تک کسی نے رابطہ نہیں کیا ہے۔

یہ پڑھیں: ثقلین مشتاق اپنے داماد شاداب خان کی سلیکشن کے لیے فون کرواتے تھے: توصیف احمد

واضح رہے کہ رواں سال کے اوائل میں ایسی خبریں سامنے آئی تھیں کہ بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے 2026 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد سلمان علی آغا کو ٹی 20 کپتانی سے ہٹا کر شاداب کو کپتان بنایا جاسکتا ہے۔

تاہم اب شاداب نے سلمان علی آغا کی حمایت کی ہے اور پاکستان کی ٹی 20 قیادت میں تسلسل کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

یاد رہے کہ آل راؤنڈر نے پہلی بار 2020 کے دورہ نیوزی لینڈ کے دوران ٹیم کی قیادت کی تھی جب کپتان بابر اعظم انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہو گئے تھے پاکستان کو اس تین میچوں کی سیریز میں 1-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس کے علاوہ پی ایس ایل میں بھی وہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی کرچکے ہیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے