عمر بڑھنے کے ساتھ دن چھوٹے ہونے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ تحقیق
شادی کی تقریب میں دولہا کی مشین گن سے فائرنگ
جب 24 سال سے قید بچوں نے پہلی بار سورج کی روشنی دیکھی
آگ اور بجلی کے بغیر کھانا پکانے کا بیگ، حیرت انگیز ایجاد
اسلام آباد (21 ستمبر 2026): وفاقی حکومت نے بیرون ملک جانے والوں کی سہولت کے لیے کراچی کے ویکسینیشن سینٹرز پر نئی بھرتیوں کا فیصلہ کیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت نے حج و عمرہ سمیت بیرون ملک جانے والے تمام افراد کے لیے ویکسین اور اس کا سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا ہے۔ تاہم کراچی میں ویکسینیشن سینٹرز پر عملہ کم ہونے کے باعث بیرون ملک جانے والے افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑر ہا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ مسافروں کی مشکلات دور کرنے کے لیے وفاقی حکومت نے کراچی کے ویکسیینیشن سینٹرز میں عملہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت صحت کے ذرائع نے بتایا کہ کراچی کے ویکسینیشن سینٹرز کیلیے بھرتیاں رواں ماہ کی جائیں گی اور بارڈر ہیلتھ سروسز کراچی کے ویکسینیشن سینٹرز کیلیے عملہ بھرتی کرے گا۔
ذرائع کے مطابق کراچی کیلیے 100 مرد و خواتین ویکسینیٹرز بھرتی کیے جائیں گے۔ بارڈر ہیلتھ سروسز کراچی کے سینٹرز کیلیے ڈیلی ویجز پر ویکسی نیٹرز بھرتی کرے گا۔
کراچی کیلیے ویکسی نیٹرز کے واک ان انٹرویو 28 ستمبر کو ہونگے، ان ویکسینیٹرز کو تنخواہ وفاقی حکومت دے گی۔ کراچی کے ویکسینیشن سینٹرز 24 گھنٹے کھلے رکھے جائیں گے۔
