امریکی ٹیکنالوجی کمپنی نویڈیا کے سربراہ نے اس خیال کو مسترد کر دیا ہے کہ آئندہ چند برسوں میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی انسانیت کے خاتمے کا باعث بن جائے گی۔
ایک انٹرویو کے دوران نویڈیا کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو جینسن ہوانگ نے کہا کہ انتھروپک کے سابق محقق جیکب کوسن کی جانب سے سوشل میڈیا پر کیے جانے والے یہ دعوے کہ اے آئی ایک دہائی کے اندر انسانیت کا خاتمہ کر دے گی، غیر ذمہ دارانہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 2030 دنیا کے خاتمے کا سال نہیں ہوگا اور ایسا 0 فیصد امکان ہے کہ 2030 میں دنیا کا خاتمہ ہو جائے گا، لوگوں کو ڈرانا غیر ضروری اور غیر ذمہ دارانہ ہے۔
اگر اے آئی کی ترقی کی رفتار فوری طور پر سست نہ کی گئی تو 6 سے 12 مہینوں میں باغی اے آئی ایجنٹس انٹرنیٹ کو ہائی جیک کرسکتے ہیں، داریو اموڈے
جیکب کوسن نے ایک ایکس (ٹوئٹر) کی پوسٹ میں کہا تھا کہ 'کمپنیوں کے درمیان خود کو بہتر بنانے والے سپر انٹیلی جنس سٹمز کی تیاری کا مقابلہ ہو رہا ہے اور ہماری زندگیوں کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے'۔
جیکب کوسن نے کہا کہ 'اس ٹیکنالوجی کی طاقت کو نظر انداز مت کریں، یہ خود کو ایسے طاقتور سسٹمز میں تبدیلی کرسکتی ہے جو کسی بھی چیز کو ہیک کرلیں گے، کسی بھی شعبے کو راتوں رات انقلابی انداز سے بدل دیں گے جبکہ اختیار اور وسائل کو حاصل کرلیں گے، ہم سب اس پیشرفت کو دیکھ رہے ہیں اور اس پیشرفت کی رفتار میں سست نہیں ہو رہی'۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کی جانب سے اس یقین کے ساتھ اے آئی سسٹمز تیار کیے جا رہے ہیں جو اس دہائی کے اختتام تک ہم سب کو مارنے کی صلاحیت رکھتے ہوں گے۔
ابھی ایسے سسٹمز تو موجود نہیں مگر اے آئی کمپنیوں کی جانب سے اس حوالے سے کام کیا جا رہا ہے۔
امریکی قانون سازوں کی جانب سے خطرات کے حوالے سے اے آئی کمپنیوں پر تنقید کی گئی جبکہ انتھروپک کے چیف ایگزیکٹو نے داریو اموڈے نے اے آئی کی ترقی کی رفتار فوری طور پر سست کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسا نہ ہوا تو 6 سے 12 مہینوں میں باغی اے آئی ایجنٹس انٹرنیٹ کو ہائی جیک کرسکتے ہیں، جس سے کھربوں ڈالر کا نقصان ہوسکتا ہے۔
اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سام آلٹمین اور ایلون مسک کی جانب سے بھی اس ٹیکنالوجی میں پیشرفت کی رفتار کو سست کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
مگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اے آئی میں پیشرفت کے حوالے سے موجود خدشات کو مسترد کرتے ہوئے اسے سازش اور افواہ قرار دیا۔
جینسن ہوانگ نے زور دیا کہ اے آئی سے انسانیت کے خاتمے کی پیشگوئیوں کی تصدیق سائنس کی جانب سے نہیں کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری کمپنی کی کامیابی براہ راست پراڈکٹس اور سروسز کی محفوظ تیاری سے منسلک ہے، اگر ہم ایسا نہ کریں تو ہماری کمپنی کی قدر گھٹ جائے گی۔
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو آپ کو ضرور پسند آئے گا
سائنسدانوں نے بلیک ہولز کے ایک بڑے اسرار کو حل کرلیا
چاند پر 2 فٹبال میدانوں جتنا بڑا گڑھا دریافت
مصنوعی ذہانت کا استعمال کرکے امریکی فوج چین کیخلاف بڑی مشکل میں پھنستے پھنستے بچ گئی
ایک آسان سیٹنگ سے آپ اپنے اسمارٹ فون کی بیٹری لائف بہتر بنا سکتے ہیں
وہ نیا فون جسے خریدنے کیلئے دنیا کے مختلف شہروں میں لمبی قطاریں لگ گئیں
ٹک ٹاک میں چند نئے فیچرز کا اضافہ
’اے آئی کے انسانیت کیلئے خطرے کو سنجیدگی سے لیں‘، اے آئی چیٹ بوٹس نے خبردار کردیا
واٹس ایپ نے صارفین کا بڑا درد سر ختم کر دیا
اوپن اے آئی کی جانب سے اے آئی کے تشویشناک رویوں کے نئے واقعات کا انکشاف
میٹا نے صارفین کیلئے ایک نئی سبسکرپشن سروس میٹا ون متعارف کرا دی
دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کا نیا گھر آپ کو دنگ کر دے گا
تازہ ترین
• 6 منٹ پہلے نویڈیا کے سربراہ نے اے آئی کے خطرات سے متعلق خدشات کو مسترد کر دیا
• 29 منٹ پہلے "جماعت اسلامی کی آسان سیاست "
"جماعت اسلامی کی آسان سیاست "
• 30 منٹ پہلے سلمان خان کترینہ کیف کا نام لیے بغیر ان کے دفاع میں سامنے آگئے
سلمان خان کترینہ کیف کا نام لیے بغیر ان کے دفاع میں سامنے آگئے
• 43 منٹ پہلے دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بھائی انتقال کرگئے
دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بھائی انتقال کرگئے
• 50 منٹ پہلے نئے انتظامی یونٹس کا قیام ملک کی بقا کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
نئے انتظامی یونٹس کا قیام ملک کی بقا کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
• 1 گھنٹے پہلے مجھے اپنی پہلی اولاد، بیٹی سے تقریباً 30 سال تک جدائی کا درد برداشت کرنا پڑا: صباحت بخاری
مجھے اپنی پہلی اولاد، بیٹی سے تقریباً 30 سال تک جدائی کا درد برداشت کرنا پڑا: صباحت بخاری
• 1 گھنٹے پہلے بنگلادیش میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، پیٹرول 160 ٹکا فی لیٹر ہوگیا
بنگلادیش میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، پیٹرول 160 ٹکا فی لیٹر ہوگیا
• 2 گھنٹے پہلے امریکا نے دوبارہ حملہ کیا تو اس بار ایسے نئے ہتھیار استعمال کرینگے کہ دنیا حیران رہ جائے گی: ترجمان پاسداران انقلاب
