• ستمبر 21, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 21, 2026 1:30 شام
  • پاکستان

جب اکشے کھنہ کو ولن کا کردار آفر کیا گیا تو انہوں نے بھی فلم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

بالی ووڈ فلم ’دھرندھر‘ میں اپنی اداکاری سے توجہ حاصل کرنے والے اکشے کھنہ کے کردار سے متعلق کاسٹنگ ڈائریکٹر مکیش چھابڑا نے دلچسپ انکشاف کیا ہے۔

مکیش چھابڑا نے بتایا کہ اکشے کھنہ اس کردار کیلئے پہلی پسند نہیں تھے بلکہ ان سے قبل 2 سے 3 بڑے اداکاروں نے یہ کردار کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ ان اداکاروں کو فلم کی بڑی کاسٹ اور ہدایتکار آدتیہ دھر کے طویل وقفے کے بعد فلم بنانے پر تحفظات تھے۔

انہوں نے بتایا کہ جب اکشے کھنہ کو ولن کا کردار آفر کیا گیا تو ان کا پہلا ردعمل بھی انکار کا تھا اور انہوں نے کہا، ’پاگل ہو گیا ہے کیا؟ میں ولن کیوں کروں گا؟‘

تاہم کہانی سننے کے صرف پانچ منٹ بعد ہی اکشے کھنہ کا ارادہ بدل گیا اور انہوں نے اسی روز فلم کیلئے ہاں کر دی۔

مکیش چھابڑا کے مطابق اکشے نے آدتیہ دھر کے لکھے کردار میں اپنا منفرد انداز شامل کیا، جبکہ انہوں نے رنویر سنگھ کی بھی تعریف کی کہ انہوں نے فلم میں دوسرے کرداروں کو نمایاں ہونے کیلئے بھرپور جگہ دی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے