• ستمبر 21, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 21, 2026 11:44 صبح
  • پاکستان

روانڈا-پاکستان بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم 23 سے 25 ستمبر تک گیگالی میں منعقد ہوگا،

پاکستان اور روانڈا کے درمیان اقتصادی تعاون میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔

پاکستان اور افریقی ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اہم اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں روانڈا-پاکستان بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم 23 سے 25 ستمبر تک گیگالی میں منعقد ہوگا، جس میں پاکستانی وفد روانڈا کے حکام اور کاروباری نمائندوں سے ملاقاتیں کرے گا۔

پاکستانی وفد کی قیادت پاکستان افریقا اکنامک کونسل کے سرپرست اعلیٰ سفیر حمید اصغر خان کریں گے۔ ملاقاتوں کے دوران تجارت و سرمایہ کاری، مشترکہ منصوبوں اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون پر بات چیت ہوگی۔

فورم کے دوران زراعت، ادویات، آئی ٹی، ٹیکنالوجی اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں تعاون کے دستیاب مواقع بھی زیر غور آئیں گے۔

پاکستان اور روانڈا کے درمیان بڑھتا ہوا اقتصادی تعاون دونوں ممالک کے لیے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کر رہا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے