• ستمبر 21, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 21, 2026 5:06 صبح
  • پاکستان

مقتول عباس رند پر کاروکاری کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا

شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر بلاک 9 میں رقم کے لین دین کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ اس کا رشتہ دار زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 30 سالہ عباس رند کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی عبدالمالک کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق دونوں افراد ایک ہوٹل پر بیٹھے رقم کے لین دین کے معاملے پر گفتگو کررہے تھے کہ اسی دوران جھگڑا ہوگیا اور فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول اور زخمی آپس میں رشتہ دار ہیں اور دونوں کے درمیان گزشتہ 8 ماہ سے رقم کے لین دین کا تنازع چل رہا تھا۔

پولیس کے مطابق دونوں افراد کا آبائی تعلق جیکب آباد سے ہے اور وہ کراچی کے بلاول بختاور گوٹھ میں رہائش پذیر تھے۔ مقتول عباس رند پر کاروکاری کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا۔

واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے جبکہ فائرنگ کے محرکات اور دیگر پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے