• ستمبر 21, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 21, 2026 2:08 صبح
  • پاکستان

کم کارڈیشین اکتوبر 2016 میں پیرس فیشن ویک کے دوران ڈکیتی کا نشانہ بنیں تھیں

پیرس کی ایک عدالت نے 2016 میں مسلح ڈکیتی کا نشانہ بننے والی امریکی اداکارہ و ماڈل کم کارڈیشین کو بطور ہرجانہ ایک یورو ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کم کارڈیشین نے خود بھی عدالت سے صرف ایک یورو معاوضے کا مطالبہ کیا تھا۔ عدالت نے گزشتہ برس اس واردات میں ملوث آٹھ افراد کو مجرم قرار دیا تھا۔

کم کارڈیشین اور ان کی اسٹائلسٹ سیمون ہاروش نے مشترکہ بیان میں فرانسیسی نظامِ انصاف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ معاوضے سے زیادہ جواب دہی اور انصاف کی شناخت سے متعلق ہے۔ دونوں نے کہا کہ واقعے کا صدمہ طویل عرصے تک ان کے ساتھ رہا اور اب وہ اپنی زندگی آگے بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

کم کارڈیشین اکتوبر 2016 میں پیرس فیشن ویک کے دوران ہوٹل ڈی پورٹالیس میں قیام پذیر تھیں، جہاں مسلح ڈاکوؤں نے انہیں نشانہ بنا کر قیمتی زیورات لوٹ لیے تھے۔

عدالت نے اسی مقدمے میں ہوٹل کے سابق ریسپشنسٹ کو 1 لاکھ 9 ہزار 516 یورو ہرجانہ دینے کا بھی حکم دیا۔ ریسپشنسٹ نے واقعے کے بعد ذہنی صدمے کا حوالہ دیتے ہوئے ساڑھے پانچ لاکھ یورو ہرجانے اور سود کا مطالبہ کیا تھا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے