عمران خان کی بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان نے پریس کانفرنس میں کہا ہےکہ ابھی تک نہیں پتا کہ علیمہ خان کو کہاں لے جایا گیا ہے۔
نورین نیازی نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایاکہ علیمہ خان گھر سے باہر جارہی تھیں، انہیں حراست میں لے لیا گیا، پتہ نہیں کیوں اتنے گھبرائے ہوئے ہیں کہ خواتین کو بھی گرفتار کر رہے ہیں۔
نورین نیازی کا کہنا تھا کہ ابھی تک نہیں پتا کہ علیمہ خان کو کہاں لے جایا گیا ہے، کچھ اطلاعات ملی ہیں کہ علیمہ خان کو کوٹ لکھپت لے جایا گیا ہے، علیمہ خان کی گرفتاری سے حکمرانوں کے خوف کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
دونوں بہنوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں وکیل رانا مدثر عمر نے مطالبہ کیاکہ علیمہ خان تک رسائی دی جائے تاکہ قانونی کارروائی کی جاسکے۔
پی ٹی آئی ذرائع کا بتانا ہے کہ علیمہ خان کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیاگیاہے
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا دعویٰ ہےکہ علیمہ خان کو تھری ایم پی او کے تحت حراست میں لے لیاگیا ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق علیمہ خان اپر مال میں واقع اپنے گھر سے جم جانے کے لیے نکلی تھیں کہ انہیں حراست میں لے لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علیمہ خان کو لٹن روڈ پولیس نے حراست میں لیا اور ان کی گاڑی تھانے میں کھڑی ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع کا بتانا ہے کہ علیمہ خان کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے نورین نیازی نے علیمہ خان کی گرفتاری کے بارے فون پر بتایا، ہم نے ہمیشہ واضح کیا ہے کہ ہمارا مارچ پُرامن اور سیاسی ہوگا، ہمارامقصد اپنے آئینی اور سیاسی مطالبات کے لیے پُرامن جدوجہد کرنا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔
لانگ مارچ والوں کو سمجھانے کی کوشش کی جارہی ہے، باز نہ آئے تو اچھی طرح سمجھا دیاجائےگا: رانا ثنا
پاک بحریہ کے سربراہ کا میری ٹائم مشق سی اسپارک 2026 کے دوران پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ
ہنگو: فتنہ الخوارج سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 افسران سمیت 6 اہلکار شہید، 8 دہشتگرد بھی ہلاک
علی امین کوپنجاب پولیس کی حراست میں بجلی کے جھٹکے دیےگئے تھے، بھائی فیصل امین کا دعویٰ
پچھلی مرتبہ لاشیں اٹھا کر واپس چلے گئے تھے، اس مرتبہ ایسا نہیں ہوگا، ہم اسلام آباد کو سومنات بنائیں گے: جنید اکبر
اگر پیٹرول کی قلت پیدا ہوگئی تو فی لیٹر قیمت ایک ہزار روپے تک بھی جاسکتی ہے، وزیر پیٹرولیم
ہماری ذمہ داری ہےکوئی پرتشدد جتھہ اسلام آباد نہیں آئےگا، وفاقی وزیر اطلاعات
علیمہ خان کو تھری ایم پی او کے تحت حراست میں لے لیا گیا، جیل منتقل
سیاسی جماعتوں کے احتجاج اور مارچ کی کال، اسلام آباد کے وفاقی اسپتالوں میں ہائی الرٹ
جماعت اسلامی کے لانگ مارچ کا کراچی سے آغاز، لیوی کے خاتمے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
حکومت کا بجلی کی خرید و فروخت کے عمل سے باہر ہونے کا اعلان، صارفین اب بجلی خود خرید سکیں گے
احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا: وزیر خزانہ
تازہ ترین
• 11 منٹ پہلے ابھی تک نہیں پتا کہ علیمہ خان کو کہاں لے جایا گیا ہے، نورین نیازی
• 19 منٹ پہلے لانگ مارچ والوں کو سمجھانے کی کوشش کی جارہی ہے، باز نہ آئے تو اچھی طرح سمجھا دیاجائےگا: رانا ثنا
• 1 گھنٹے پہلے پاک بحریہ کے سربراہ کا میری ٹائم مشق سی اسپارک 2026 کے دوران پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ
• 3 گھنٹے پہلے سعودی عرب نے چین کی قیادت میں قائم ڈیجیٹل کرنسی پلیٹ فارم ایم برج سے علیحدگی اختیار کرلی
سعودی عرب نے چین کی قیادت میں قائم ڈیجیٹل کرنسی پلیٹ فارم ایم برج سے علیحدگی اختیار کرلی
• 3 گھنٹے پہلے ہنگو: فتنہ الخوارج سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 افسران سمیت 6 اہلکار شہید، 8 دہشتگرد بھی ہلاک
• 3 گھنٹے پہلے علی امین کوپنجاب پولیس کی حراست میں بجلی کے جھٹکے دیےگئے تھے، بھائی فیصل امین کا دعویٰ
• 3 گھنٹے پہلے نزلہ زکام سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو اس آسان عادت کو آج ہی اپنالیں
نزلہ زکام سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو اس آسان عادت کو آج ہی اپنالیں
• 4 گھنٹے پہلے ایشین گیمز: محسن نقوی کو میڈلز پیش کرنےکی ذمہ داری ملی توکیا ہوگا؟ بھارت کی پریشانی بڑھنے لگی
