• ستمبر 20, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 20, 2026 8:48 شام
  • پاکستان

شادی کی تقریب میں دولہا کی مشین گن سے فائرنگ

جب 24 سال سے قید بچوں نے پہلی بار سورج کی روشنی دیکھی

آگ اور بجلی کے بغیر کھانا پکانے کا بیگ، حیرت انگیز ایجاد

لندن سے بنگلادیش جانے والی پرواز میں مسافر لڑ پڑے، ویڈیو وائرل

کراچی (20 ستمبر 2026): احسن آباد میں گھر سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی لاشیں ملنے کے واقعے میں پڑوسی کا اہم بیان سامنے آگیا۔

احسن آباد میں گھر سے میاں، بیوی اور ان کے تین بچوں کی چند روز پرانی لاشیں برآمد ہوئیں۔ پڑوسی نے اپنے بیان میں بتایا کہ فروری 2024 میں فیملی نے فلیٹ میں رہائش اختیار کی تھی، یہ لوگ مالی طور پر پریشان تھے، انہوں نے علاقے میں ایک کلینک بھی کھولا جو نہیں چل سکا۔

پڑوسی نے مزید بتایا کہ حالیہ دنوں میں ان کے ساتھ واردات بھی ہوئی تھی، آج فلیٹ سے شدید بدبو آنے پر پولیس کو اطلاع دی۔

دوسری جانب، پولیس حکام نے بتایا کہ متوفی ڈاکٹر عمر کے بھائی ابوبکر اور سسر سے رابطہ ہوگیا ہے جو پنجاب میں ہیں، کراچی آنے پر لاشیں ان کے حوالے کی جائیں گی۔

واقعے کا پس منظر

آج احسن آباد میں ایک گھر سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی لاشیں ملیں۔ پولیس نے بتایا کہ لاشیں ڈاکٹر، اس کی اہلیہ اور تین بچوں کی ہیں، متوفی ڈاکٹر عمر احسن آباد کے اسپتال میں ملازمت کرتے تھے۔

پولیس کے مطابق لاشیں کئی روز پرانی لگتی ہیں اور موت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی ہے۔

کرائم سین یونٹ کو موقع پر طلب کر لیا گیا اور کرائم سین کا جائزہ لینے سمیت شواہد اکٹھا کرنے کے بعد لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ

دریں اثنا، ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ بھی احسن آباد کرائم سین پر پہنچے۔ انہوں نے بتایا کہ مددگار 15 پر پڑوسیوں نے اطلاع دی اور پولیس نے آکر فلیٹ کا دروازہ توڑا۔

ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا تھا کہ میاں بیوی اور تینوں بچوں کی لاشیں ایک ہی کمرے میں تھیں، ڈاکٹر عمر کا ایک بھائی پنجاب میں رہائش پذیر ہے، جو لاتعلقی کا اظہار کر رہا ہے۔

زبیر نذیر شیخ نے بتایا کہ تینوں بچوں کی عمر 10 سال سے کم ہے، کرائم سین یونٹ شواہد اکٹھے کر رہا ہے، کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا، پوسٹ مارٹم کے بعد ہی وجہ موت سامنے آ سکے گی۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے