لیٹر آف انٹریسٹ پر سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن اور ہونان فارن افیئرز آفس کی ڈائریکٹر جنرل گوو ننگ نے دستخط کیے
سندھ اور ہونان نے سسٹر صوبوں کے لیٹر آف انٹریسٹ پر دستخط کر لیے۔ لیٹر آف انٹریسٹ پر سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور ہونان فارن افیئرز آفس (FAO) کی ڈائریکٹر جنرل گوو ننگ نے دستخط کیے۔
تقریب میں معاون خصوصی قاسم نوید قمر، گوانگژو میں پاکستان کے قونصل جنرل یاسر اقبال بٹ سمیت دونوں جانب کے اعلیٰ حکام اور نمائندگان شریک ہوئے۔
سندھ اور ہونان کے درمیان ادارہ جاتی رابطہ کاری کو فروغ دینے اور کاروباری اداروں کے درمیان روابط بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں شراکت داری کو وسعت دینے اور عوام و کاروباری اداروں کے لیے نئے مواقع کے لیے تعاون کو بھی فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
لیٹر آف انٹریسٹ پر دستخط سندھ اور ہونان کے درمیان تعاون کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیے گئے۔ شراکت داری کے ذریعے اقتصادی ترقی، سرمایہ کاری، جدت، علم کے تبادلے اور عوامی سطح پر روابط کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
دونوں صوبوں کے درمیان یہ پیش رفت صدر آصف علی زرداری کے دورۂ ہونان کے بعد سامنے آئی۔
