• ستمبر 20, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 20, 2026 8:14 شام
  • پاکستان

9 مئی و 26 نومبر کی ناکام بغاوتیں پہلے ہی عمران خان کے گلے کا طوق بنی ہوئی ہیں، اب پھر سے وفاق پر چڑھائی کی جارہی ہے

وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 9 مئی اور 26 نومبر کی ناکام بغاوتیں عمران خان کے گلے کا پہلے ہی طوق بنی ہوئی ہیں اور اب 27 ستمبر کو تیسری بار بغاوت کی پلاننگ کی جا رہی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملتان میں کینسر ٹریٹمنٹ کے لیے کوابلیشن اور کینسر سینٹر کا افتتاح کردیا ہے جہاں ہر اسٹیج کے کینسر کے مریضوں کا مفت علاج ہوگا، کینسر کے مریضوں کو علاج کے لیے لمبی لمبی تاریخیں نہیں دی جائیں گی، جبکہ کینسر کے مریض کا علاج صرف 60 منٹ میں ہوگا یہ مریم نواز کا پنجاب میں صحت کے شعبے میں سب سے بڑا انقلابی اقدام ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ لاہور میں پاکستان کا سب سے بڑا ایک ہزار بستروں پر مشتمل نواز شریف کینسر اسپتال بھی مکمل ہو چکا ہے، نواز شریف کینسر اسپتال ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ ہے اور پی کے ایل آئی کی طرح یہ ہسپتال بھی دنیا میں پاکستان کی پہچان بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز پنجاب کو جدید ترین اور ترقی یافتہ صوبہ بنا رہی ہیں، مریم نواز کا کسی صوبائی حکومت سے کوئی مقابلہ یا موازنہ نہیں جو لوگ کارکردگی میں مریم نواز سے مقابلہ نہیں کر سکتے، وہ ذاتی حملے کر کے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں کچھ لوگوں کی سیاست ہی مریم نواز کے مرہونِ منت ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایک صوبے کا وزیر اعلیٰ دربدر ٹھوکریں کھانے کے بعد وفاق پر چڑھائی کی کوشش کر رہا ہے، 9 مئی اور 26 نومبر کی ناکام بغاوتیں بانی پی ٹی آئی کے گلے کا پہلے ہی طوق بنی ہوئی ہیں اور اب 27 ستمبر کو تیسری بغاوت کی پلاننگ کی جا رہی ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے والدین اپنے بچوں کو بانی پی ٹی آئی کی بغاوتوں سے دور رکھیں ان کے اپنے بچے لندن میں لگژری زندگی گزار رہے ہیں اور وہ خیبرپختونخوا کے بچوں کو ایک بار پھر اپنے ناپاک عزائم کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے