وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نےکہا ہےکہ وزیراعظم کو کہہ رہا ہوں کہ میری باتیں سُنیں لیکن وہ بہت مصروف ہیں، وزرائے اعلی اٹھارہویں ترمیم کا غلط استعمال کررہے ہیں، پنجاب میں بھی وہی ہورہا ہے جو سندھ میں ہورہا ہے۔
کراچی پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر شیخ کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے لیکن ملکی سیاست میں اس شہر کا مقام نہیں ہے،کراچی کو سیاسی مقام ملنا چاہیے۔
قیصر شیخ کا کہنا تھا کہ دنیا نے برآمدات سے ترقی کی ہے، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل بہترین ڈپلومیسی کر رہے ہیں، اب اس سے آگے نجی شعبےکی ذمہ داری ہےکہ وہ ملک کی برآمدات بڑھائے، سرمایہ کاری بورڈ اپنی ریگولیشن کم کرنے پرکام کررہا ہے، اگر سیاسی پارٹیاں لڑتی رہیں گی تو حالات نہیں بدلیں گے، ہر سیاسی پارٹی کے بیوروکریٹس کا گروپ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو کہہ رہا ہوں کہ میری باتیں سُنیں لیکن وہ بہت مصروف ہیں، امید ہے ان سے جلد ملاقات ہوگی۔ اٹھارہویں ترمیم کا غلط استعمال ہورہا ہے، وزرائے اعلیٰ اٹھارہویں ترمیم کا غلط استعمال کر رہےہیں، سندھ میں بھی وہی ہورہا ہے جو پنجاب میں ہو رہا ہے۔
وفاقی وزیر سرمایہ کاری کا مزید کہنا تھا کہ تیل کی بلند عالمی قیمتوں سے آئی مہنگائی سے عوام پریشان ہیں، ملک میں گیارہ بارہ کروڑ افراد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔
حکومت نے ایک ٹوکن پر 5 لیٹر پیٹرول کی حد ختم کردی
نئے صوبے بننے پر کوئی قتل و غارت نہیں ہوگا، اگر فسادات ہونے ہوتے تو ہوچکے ہوتے: مصطفیٰ کمال
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی پختونخوا کی پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث ایک خودکش بمبار افغان شہری نکلا
پاکستان سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، توقع ہے سعودی عرب اہم کردار ادا کرے گا: افغان طالبان
جنوبی وزیرستان اپر کے جوڈیشل سپرنٹنڈنٹ اسفندیار گھر سے اغوا
کوہاٹ: پولیس لائنز میں آپریشن مکمل، آخری 2 خودکش بمبار بھی ہلاک
ہم نہیں چاہتے کہ پی ٹی آئی کو اس دفعہ اسلام آباد آنے پر کان پکڑ کر سمجھائیں: طلال چوہدری
کراچی: شاہ لطیف میں بچی سے نازیبا حرکت کرنیوالا شخص گرفتار
سکیورٹی فورسز کی پنجگور اور چاغی میں کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک
کوئٹہ: گھر میں کھڑی موٹرسائیکل میں نصب دھماکا خیز مواد پھٹ گیا، 2 افراد جاں بحق
را اور طالبان کا مبینہ دہشتگرد نیٹ ورک پراکسی گروہوں کے ذریعے سرگرم، انٹیلی جنس ذرائع
تازہ ترین
• 9 منٹ پہلے وزیراعظم کو کہہ رہا ہوں میری باتیں سُنیں لیکن وہ بہت مصروف ہیں، وفاقی وزیر سرمایہ کاری
• 1 گھنٹے پہلے آل پاکستان ایڈیبل آئل ٹینکراونرزایسوسی ایشن پرخوردنی تیل وگھی کی ترسیل کیلئے کرایے بڑھانے کا الزام ثابت، 6 کروڑ جرمانہ عائد
آل پاکستان ایڈیبل آئل ٹینکراونرزایسوسی ایشن پرخوردنی تیل وگھی کی ترسیل کیلئے کرایے بڑھانے کا الزام ثابت، 6 کروڑ جرمانہ عائد
• 1 گھنٹے پہلے ایشیاکپ کی دونوں ٹرافیاں پاکستان میں ہیں اورکہیں نہیں جارہیں، بھارت کی ٹرافیاں جلد حاصل کرنےکی امیددم توڑگئی
ایشیاکپ کی دونوں ٹرافیاں پاکستان میں ہیں اورکہیں نہیں جارہیں، بھارت کی ٹرافیاں جلد حاصل کرنےکی امیددم توڑگئی
• 2 گھنٹے پہلے ملک میں سونےکی قدر میں کمی، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 60 ہزار 236 روپے ہوگئی
ملک میں سونےکی قدر میں کمی، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 60 ہزار 236 روپے ہوگئی
• 2 گھنٹے پہلے معروف اداکار، اسٹیج آرٹسٹ و کامیڈین آصف اقبال انتقال کر گئے
معروف اداکار، اسٹیج آرٹسٹ و کامیڈین آصف اقبال انتقال کر گئے
• 4 گھنٹے پہلے حکومت نے ایک ٹوکن پر 5 لیٹر پیٹرول کی حد ختم کردی
• 4 گھنٹے پہلے نئے صوبے بننے پر کوئی قتل و غارت نہیں ہوگا، اگر فسادات ہونے ہوتے تو ہوچکے ہوتے: مصطفیٰ کمال
