آگ اور بجلی کے بغیر کھانا پکانے کا بیگ، حیرت انگیز ایجاد
لندن سے بنگلادیش جانے والی پرواز میں مسافر لڑ پڑے، ویڈیو وائرل
شوہر نے میکے سے واپس نہ آنے پر بیوی کی ناک کاٹ دی
’’125 سال سے مسلسل روشن دنیا کا واحد بلب‘‘
لاہور(19 ستمبر 2026): قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آف اسپنر اور سابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے توصیف احمد کے اس دعوے پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آف اسپنر اور سابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے توصیف احمد کے اس دعوے پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے جس میں انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ ثقلین نے شاداب خان کی سلیکشن کے لیے اثر و رسوخ استعمال کرنے کی کوشش کی تھی۔
یہ سارا معاملہ اس وقت سامنے آیا جب سابق عبوری چیف سلیکٹر توصیف احمد نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کرکٹ ٹیم میں پسندیدگی (فیورٹزم) اور سلیکشن کے معاملات پر بات کی۔
توصیف احمد کا کہنا تھا کہ ثقلین مشتاق کو شاداب کے علاوہ کوئی دوسرا کھلاڑی دکھائی نہیں دیتا اور اس حوالے سے حد ہونی چاہیے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں ایک فون کال موصول ہوئی تھی جس میں کہا گیا کہ شاداب کے ساتھ نرمی برتی جائے، اور ثقلین نے ایک اور شخص کو بھی فون کرنے کا کہا تھا، تاہم انہوں نے فون نہیں اٹھایا۔
پوڈ کاسٹ کے میزبان کے پوچھنے پر کہ کیا یہ ’ثقی بھائی‘ تھے، توصیف احمد نے تصدیق کرتے ہوئے ’ہاں‘ کہا۔
ان الزامات کے جواب میں ثقلین مشتاق نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر سخت ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ مسٹر توصیف احمد! آپ نے کہا کہ آپ کے پاس میرا وائس میسج ہے، اسے ثابت کریں اور عوامی سطح پر ریلیز کریں۔
ثقلین مشتاق نے کہا کہ میں نے آپ کو ایک سینیئر کی عزت کرتے ہوئے فون کیا تھا، جھوٹ نہ بولیں، حقائق کو نہ چھپائیں اور نہ ہی مسخ کریں۔ میرے پاس بھی پورا ریکارڈ موجود ہے، آپ اپنا ریکارڈ ریلیز کریں پھر میں اپنا جاری کرتا ہوں، حق عوام کو سننے دیں۔
ثقلین مشتاق اپنے داماد شاداب خان کی سلیکشن کے لیے فون کرواتے تھے: توصیف احمد
