• ستمبر 19, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 19, 2026 4:34 شام
  • پاکستان

اہل خانہ کے مطابق مریم کو زچگی کے لیے نجی ہسپتال اعوان چوک لے جایا گیا، جہاں دوران زچگی ڈاکٹرز نے آپریشن ٹھیک نہیں کیا

پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں عالم چوک کے قریب نجی ہسپتال میں مبینہ طبی غفلت کے باعث زچگی کے دوران ماں اور نومولود بیٹی کی حالت بگڑ گئی، جس کے بعد دونوں جان کی بازی ہار گئیں۔ اہل خانہ نے ڈاکٹرز پر مبینہ غفلت کا الزام عائد کرتے ہوئے واقعے کے خلاف احتجاج کیا۔

اہل خانہ کے مطابق مریم کو زچگی کے لیے نجی ہسپتال اعوان چوک لے جایا گیا، جہاں دوران زچگی ڈاکٹرز نے آپریشن ٹھیک نہیں کیا۔ حالت غیر ہونے پر ریسکیو کی مدد سے مریم کو ڈی ایچ کیو منتقل کیا گیا، جہاں دوران علاج ماں اور نومولود بیٹی جاں بحق ہوگئیں۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ نجی ہسپتال میں حالت بگڑنے پر انہیں سول ہسپتال لے جانے کا کہا گیا۔ اہل خانہ نے مبینہ طبی غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی اور واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے