• ستمبر 18, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 18, 2026 7:29 شام
  • پاکستان

گینگ کی سرغنہ مہوش لاہور میں ہے جبکہ یہ گروہ اپنا برانڈ فروخت کررہا تھا، شوہر مفرور ہے، فیملی دھندا چلا رہی تھی

کراچی کے ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس نے لانڈھی میں کارروائی کرکے منشیات کی ترسیل کا بڑا نیٹ ورک بےنقاب کرتے ہوئے منشیات کی اسملنگ اورملک میں ترسیل میں ملوث گروہ کے 2 اہم دیور بھابی گرفتارکرلیا جن کے قبضے سے 25 کروڑ مالیت سے زائد کی آئس برآمد ہوئی ہے۔

۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ایسٹ ڈاکٹر فرخ علی نے ایس ایس پی کورنگی فدا حسین جانوری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرئے بتایا کہ ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس نے خفیہ اطلاع پرلانڈھی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی ترسیل کا بڑا نیٹ ورک بےنقاب کرتے ہوئے منشیات کی اسملنگ اورملک میں ترسیل میں ملوث گروہ کے 2 اہم رکن دیورذیشان اوراسکی بھابھی حرا کو گرفتارکرکے ان کےقبضے سے 19 کلو اعلیٰ کوالٹی کی آئس برآمد کرلی جس کی مالیت 25 کروڑ روپے ہے۔

انھوں نے بتایاکہ نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ مہوش لاہور میں جبکہ گرفتار ملزمہ کا شوہر پرویز کراچی میں مفرور ہے، یہ اتنا بڑا نیٹ ورک ہے جس کو پنکی کیس ٹو بھی کہا جاسکتا ہے، یہ کیس فیملی ریکٹ ہے جس میں حرا کا بیٹا بھی شامل ہے۔

ملزمان نے کوبرا 728 کے نام سے آئس کا برانڈ بنارکھا تھا جبکہ منشیات افغانستان سے اسمگل کی جاتی تھی۔

ڈی آئی جی ایسٹ نے بتایا کہ کراچی پولیس کو منشیات نیٹ ورک کے خلاف بڑی کامیابی ملی ہے، یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پولیس منشیات فروش گروہوں کے خلاف عملی اقدامات کررہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ لانڈھی سے آپریٹ ہونے والا نیٹ ورک بین الاصوبائی گروہ سے منسلک ہے، پولیس نے نیٹ ورک کے 2 اہم ترین ارکان کوگرفتار کرکے نیٹ ورک توڑدیا۔

ڈاکٹر فرخ علی نے بتایا کہ ملزم پرویز لانڈھی میں ٹائر پنکچر کی دکان سے منشیات کا ریکٹ چلاتا تھا، بظاہر معمولی دکان تھی مگر یہاں سے کروڑوں کا دھندا کیا جاتا تھا، ملزم نے کئی مکان بھی کرائے بھی لے رکھے تھے۔

ڈی آئی جی کے مطابق مہوش لاہور میں جبکہ گرفتار ملزمہ کا شوہر پرویز کراچی نیٹ ورک کا سربراہ تھا۔ منشیات کے اس نیٹ ورک میں گرفتار ملزمہ حرا کا بیٹا حسنان بھی شامل ہے۔ یہ ایک طرح سے منشیات کا فیملی ریکٹ کے جس کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں جہاں وہ صابر نامی منشیات کا اسمگلر اس کا حصہ تھا، تمام منشیات افغانستان سے منگوائی جاتی تھی۔

ملزمان اپنا خاص منشیات کا برانڈ کوبرا 728 ملک بھر میں سپلائی کرتے تھے۔ ڈی آئی جی ایسٹ کے مطابق پولیس نے نیٹ ورک پکڑ کر منشیات فروشوں کا بڑا نقصان پہنچایا ہے، ملزمان 20،20 کلو منشیات کوریئراورگاڑیوں سے منگواتے تھے، ملزمہ حرا موبائل فون استعمال نہیں کرتی تھی بلکہ اپنی بیٹی کے موبائل فون میں برنس واٹس ایپ استعمال کرکے لاہور میں مہوش سے رابطے میں تھی۔

دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے منشیات فروشی میں ملوث بین الصوبائی گینگ کے خلاف کامیاب کارروائی پر کورنگی پولیس کو شاباش دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ سندھ حکومت منشیات فروشوں کا بلا تفریق قلع قمع کرے گی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے