کراچی: سندھ صنفی مساوات رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہےکہ صوبے میں 40 لاکھ 80 ہزار سے زائد بچیاں اسکولوں سے باہر ہیں۔
ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کو صوبے کی پہلی صنفی مساوات سےمتعلق رپورٹ پیش کردی گئی جو معاون خصوصی برائے انسانی حقوق راجویر سنگھ سوڈھا نے پیش کی۔
ترجمان نے بتایا کہ مراد علی شاہ نے سندھ میں صنفی مساوات کے لیے اصلاحات کا فیصلہ کرتے ہوئےخواتین اور بچیوں کے لیے مساوی مواقع یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ صنفی مساوات پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کے ترقیاتی ایجنڈے کا اہم حصہ ہے، جینڈر پیریٹی رپورٹ پالیسی سازی اور وسائل کی تقسیم میں رہنمائی کرے گی۔
سندھ صنفی مساوات رپورٹ کے مطابق سندھ میں مردوں کی شرح خواندگی 68 فیصد، خواتین کی شرح خواندگی 47 فیصد اور دیہی سندھ میں خواتین کی شرح خواندگی صرف 27.52 فیصد ہے۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سندھ میں 40 لاکھ 80 ہزار سے زائد بچیاں اسکولوں سے باہر ہیں، 5 تا 16 سال کی لاکھوں بچیوں کا تعلیم سے محروم ہونا تشویشناک ہے، لڑکیوں کے اسکول میں داخلوں اور تعلیم کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے جب کہ صوبے میں تعلیم کے شعبے میں صنفی فرق اب بھی بڑا چیلنج ہے۔
• خیبرپختونخوا حکومت کا تعلیم سے محروم بچوں کو اسکولوں میں داخل کرانےکا منصوبہ
• لڑکیوں کو تعلیم سے محروم کرنا، روشن مستقبل سے محروم کرنا ہے: وزیراعظم
• جنوبی پنجاب میں 2 کروڑسے زائد بچے اور بڑوں کے تعلیم سے محروم ہونے کا انکشاف
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سندھ میں زچگی کے دوران اموات کی شرح میں نمایاں کمی ریکارڈ ہوئی ہے، ایک لاکھ کیسز میں زچگی کے دوران اموات 314 سے کم ہو کر224 ہوگئی ہیں، سندھ میں صحت کے لیے مختص بجٹ میں مسلسل اضافہ بہتر اقدام ہے، صنفی تشدد کے واقعات میں خواتین کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔
اس کے علاوہ سندھ میں خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن ایک کروڑ 20 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے، صوبے میں خواتین کی ملازمتوں کی تعداد 24 لاکھ 80 ہزار سے بڑھ کر 33 لاکھ 20 ہزار ہوگئی، سندھ میں خواتین کی افرادی قوت میں شرکت 43.8 فیصد سے بڑھ کر 46.2 فیصد ہوگئی جب کہ خواتین کی معاشی شرکت میں بہتری کے باوجود رکاوٹیں برقرار ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سندھ میں خواتین کے لیے باعزت روزگار تک رسائی بہتر بنانے کی ضرورت ہے، ڈیجیٹل سہولیات تک محدود رسائی خواتین کی معاشی شرکت میں رکاوٹ ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے خواتین کو مالی شمولیت، ہنر اور کاروباری مواقع کی فراہمی پر زور دیتے ہوئے محکموں کو جینڈر پیریٹی رپورٹ کی روشنی میں پالیسیاں بنانے کا حکم دیا اور کہا کہ صوبائی محکمے صنفی بنیاد پر الگ اعداد و شمار کا نظام مضبوط بنائیں۔
اسلام آباد ہاتھ لگانے نہیں ریلیف لینے آرہے ہیں، ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ لیوی ختم کرو: امیر جماعت اسلامی
لودھراں: نجی اسکول کی لیب میں تیزاب کی بوتل ٹوٹنے سے 14 بچے زخمی
کوہاٹ: پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، درجنوں زخمی
کسی جماعت کو راستے بند کرنے کا قانونی حق نہیں، پی ٹی آئی لانگ مارچ کیخلاف درخواست کا تفصیلی فیصلہ جاری
لاہور: جنرل اسپتال کے ایمرجنسی لیبر روم سے جعلی ڈاکٹر گرفتار
کونسا پلانٹ کتنے روپے فی یونٹ بجلی پیدا کر رہا ہے؟ سینیٹ میں پیش تفصیلات سامنے آگئیں
ملتان: مریم نواز نے کینسر سینٹر کا افتتاح کردیا، بذریعہ کوآبلیشن مشین کینسر سے صحتیاب ہونیوالی خاتون رو پڑی
میر رضا کیس: جوڈیشل کمیشن کا سینئر پولیس افسران کی طلبی کے بجائے تحریری جواب لینےکا فیصلہ
کیا 10 روپے کا نوٹ اب نہیں چلے گا؟ اسٹیٹ بینک نے وضاحت کردی
اگر آپ کے پاس بہت سے راز ہیں تو میر رضا کے اہلخانہ کے سوالات کے جواب دیں، کمیشن کی مقتول کے پارٹنر کو ہدایت
سندھ کابینہ کا کاشت کاروں کو سبسڈی دینے کا فیصلہ ، 4 ہزار روپے فی ایکڑ امداد کا اعلان
سعودی عرب کا دفاع کرنےکیلئے پاکستان کسی بھی حد تک جائےگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
تازہ ترین
• 6 منٹ پہلے سندھ میں 40 لاکھ 80 ہزار سے زائد بچیاں اسکولوں سے باہر ہیں: صنفی مساوات رپورٹ میں انکشاف
• 8 منٹ پہلے اسلام آباد ہاتھ لگانے نہیں ریلیف لینے آرہے ہیں، ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ لیوی ختم کرو: امیر جماعت اسلامی
• 29 منٹ پہلے لودھراں: نجی اسکول کی لیب میں تیزاب کی بوتل ٹوٹنے سے 14 بچے زخمی
• 33 منٹ پہلے ویڈیو: امریکا میں تربیتی مشق کے دوران ایف 16 طیارہ گر کر تباہ
ویڈیو: امریکا میں تربیتی مشق کے دوران ایف 16 طیارہ گر کر تباہ
• 1 گھنٹے پہلے کوہاٹ: پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، درجنوں زخمی
• 1 گھنٹے پہلے وہ نیا فون جسے خریدنے کیلئے دنیا کے مختلف شہروں میں لمبی قطاریں لگ گئیں
وہ نیا فون جسے خریدنے کیلئے دنیا کے مختلف شہروں میں لمبی قطاریں لگ گئیں
• 2 گھنٹے پہلے کسی جماعت کو راستے بند کرنے کا قانونی حق نہیں، پی ٹی آئی لانگ مارچ کیخلاف درخواست کا تفصیلی فیصلہ جاری
• 2 گھنٹے پہلے لاہور: جنرل اسپتال کے ایمرجنسی لیبر روم سے جعلی ڈاکٹر گرفتار
