شوہر نے میکے سے واپس نہ آنے پر بیوی کی ناک کاٹ دی
’’125 سال سے مسلسل روشن دنیا کا واحد بلب‘‘
اے آئی کو چکما دینے والی شرٹ : حیرت انگیز ایجاد
جب ملازمہ کے سیب کھاتے ہی صدیوں پرانے نایاب ہیرے کی چوری پکڑی گئی
اسلام آباد(18 ستمبر 2026): ایس ای سی پی کی جانب سے چھوٹے کاروباروں کے لیے شریعہ کمپلائنٹ ڈیجیٹل فنانسنگ کی منظوری کا اعلان کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے چھوٹے کاروباروں کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے شریعہ کمپلائنٹ ڈیجیٹل فنانسنگ کی منظوری دے دی ہے۔
اس نئی سہولت کے تحت چھوٹے کاروباری افراد ایک ڈیجیٹل ایپ کے ذریعے 30 لاکھ روپے تک کی فنانسنگ حاصل کر سکیں گے۔
ایس ای سی پی کے مطابق ’شامل کار تاجر‘ نامی اس ایپ کے ذریعے تاجر منظور شدہ سپلائرز سے اپنا کاروباری سامان خریدنے کے لیے باآسانی فنانسنگ حاصل کر سکیں گے۔
اس ڈیجیٹل فنانسنگ سہولت کا بنیادی مقصد چھوٹے کاروباروں کو باضابطہ اور قانونی کریڈٹ نظام تک آسان رسائی فراہم کرنا ہے۔
چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر احمد سدھو کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل ڈسٹریبیوشن کے ذریعے ہم فنانسنگ سے محروم چھوٹے کاروباروں تک قرضوں کی فراہمی کو ممکن بنائیں گے۔
انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ ڈیجیٹل فنانسنگ کے دائرہ کار کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ صارفین کے حقوق اور ان کے تحفظ کو بھی مکمل طور پر یقینی بنایا جا رہا ہے۔
ایس ای سی پی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ ایک سال کے دوران نان بینکنگ کمپنیوں نے ملک بھر میں چھوٹے کاروباروں کو 253 ارب روپے کے قرضے فراہم کیے ہیں، اور اس ایک سال کے دوران تقریباً 25 لاکھ افراد کو چھوٹے کاروباروں کے لیے یہ فنانسنگ مہیا کی گئی ہے۔
