• ستمبر 18, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 18, 2026 12:29 شام
  • پاکستان

دشمن بھارت کے اب تک 453 ٹینک اور 106جنگی طیارے تباہ جبکہ 18 ٹینک پاکستان کے قبضے میں آچکے تھے

ستمبر 1965 کی جنگ کے 18 روز تک بھارت پاکستانی افواج کے ہاتھوں اپنی جارحیت کے نتیجے میں بھاری نقصان اٹھا چکا تھا۔

اعدادوشمار کے مطابق دشمن بھارت کے اب تک 453 ٹینک اور 106جنگی طیارے تباہ جبکہ 18 ٹینک پاکستان کے قبضے میں آچکے تھے۔ سیالکوٹ اور جموں کے محاذ پر پاک فوج نے بھارتی افواج پر اپنا دباؤ جاری رکھتے ہوئے دشمن کے مزید علاقوں پر قبضہ کیا اور بھارت کو بھاری مالی نقصان سے دوچار کیا۔

پاک فوج کے ہاتھوں واہگہ باڈر اور اٹاری سیکٹر میں بھارت کے 7ٹینک تباہ ہوئے جبکہ 10 بھارتی فوجی جنگی قیدی بنا لیے گئے۔ پاکستانی توپ خانوں نے بھارتی افواج پر مسلسل گولہ باری جاری رکھتے ہوئے کھیم کرن میں دشمن کے 4 حملوں کو ناکام بنا یا۔

فازیلکا، راجستھان اور اکھنور کے مقامات پر پاک فوج نے فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دشمن کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا۔ پاک فوج نے راجوڑی سیکٹر میں بھارتی بٹالین پر حملہ آور ہوتے ہوئے 3 بھارتی سپاہیوں کو جہنم واصل کر دیا۔

پاک فضائیہ نے کمال جرأت اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے اڈے انبالہ کو نشانہ بنایا۔ پاک فضائیہ کے اس حملے میں انبالہ میں 4 کینبرا بمبارطیاروں اور تنصیبات کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے