’’125 سال سے مسلسل روشن دنیا کا واحد بلب‘‘
اے آئی کو چکما دینے والی شرٹ : حیرت انگیز ایجاد
جب ملازمہ کے سیب کھاتے ہی صدیوں پرانے نایاب ہیرے کی چوری پکڑی گئی
یہ شخص ’عورت‘ کیوں بن گیا؟ شاطرانہ چال!
کراچی: ناظم آباد کے علاقے میں قائم گونمنٹ عبداللہ کالج میں گرمی سے طالبات بے ہوش ہونے لگی ہیں، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ صوبائی وزارت توانائی کی سولر سسٹم کا کنکشن مکمل کرنے میں عدم دل چسپی کے باعث کالج میں اساتذہ اور طالبات شدید تکلیف سے دوچار ہیں۔
گورنمنٹ عبداللہ کالج ناظم آباد میں بجلی کی عدم فراہمی کا آج جمعرات کو تیسرا دن ہے، کالج میں اساتذہ اور طالبات موجود تھے لیکن شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے تدریسی عمل آج بھی متاثر رہا، دو گھنٹے بعد ہی کلاسیں ختم کر دی گئیں۔
گزشتہ روز کالج میں گرمی کی شدت سے متعدد طالبات بے ہوش ہو گئی تھیں، اساتذہ اور طالبات کئی دنوں سے شدید گرمی اور مشکلات کا شکار ہیں، اساتذہ کا کہنا ہے کہ کالج کے لیے کیبل فالٹ کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہے۔
عبداللہ کالج میں لوڈ شیڈنگ، حبس سے متعدد طالبات بے ہوش ہو گئیں
اساتذہ اور طالبات شدید گرمی اور حبس میں کلاسیں لینے پر مجبور ہیں، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے کالج میں 600 کلو واٹ کا سولر سسٹم موجود ہے، لیکن سولر سسٹم کا کنکشن پورے کالج کو نہیں دیا گیا ہے۔
کنکشن کا مرحلہ کالج کے تمام شعبہ جات کے لیے تاحال مکمل نہیں کیا جا سکا ہے، صرف 2 یو پی ایس کے لیے کنکشن دیا گیا ہے، ایک یو پی ایس انتظامی بلاک اور دوسرا لائبریری کے لیے ہے۔
کالج ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزارت توانائی نے پورے کالج کو کنکشن دینے کا عمل مکمل کرنا تھا لیکن وزارت کی جانب سے کوئی دل چسپی دکھائی نہیں جا رہی ہے، جس کی وجہ سے اساتذہ اور طالبات کو شدید تکلیف سے گزرنا پڑ رہا ہے۔
