• ستمبر 17, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 17, 2026 1:08 شام
  • پاکستان

اے آئی کو چکما دینے والی شرٹ : حیرت انگیز ایجاد

جب ملازمہ کے سیب کھاتے ہی صدیوں پرانے نایاب ہیرے کی چوری پکڑی گئی

یہ شخص ’عورت‘ کیوں بن گیا؟ شاطرانہ چال!

عمان : سمندر کے اوپر سے گزرنے والا کیبل کار منصوبہ تیار

لاس اینجلس(17 ستمبر 2026): امریکی شہر لاس اینجلس میں سڑک پر ایک بس کے حادثے کی لائیو کوریج کرنے والا نیوز چینل کا ہیلی کاپٹر خود المناک حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں خاتون صحافی اور پائلٹ سمیت تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق، اس دلخراش حادثے میں زمین پر موجود ایک عام شہری، ہیلی کاپٹر میں سوار خاتون صحافی اور ہیلی کاپٹر اڑانے والا پائلٹ ہلاک ہو گئے۔ سانحے کے وقت اس ہیلی کاپٹر سے بس کے حادثے کی لائیو فیڈ معروف امریکی نیوز چینل ’این بی سی‘ پر براہ راست نشر کی جا رہی تھی۔

تاحال ہیلی کاپٹر کے گرنے کی اصل وجوہات کا فوری طور پر تعین نہیں کیا جا سکا ہے، تاہم حادثے سے قبل براہ راست نشر ہونے والی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ہیلی کاپٹر کی بلندی کم ہونے کے دوران کاک پٹ کے اندر خطرے کا الارم) بجنے کی آواز واضح طور پر سنائی دے رہی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، فضا میں ہی ہیلی کاپٹر میں آگ لگ گئی تھی اور زمین پر گرنے کے بعد اس کے اثر سے وہاں موجود چار گاڑیوں اور دو اسٹوریج کنٹینرز میں بھی شدید آگ بھڑک اٹھی۔

اس ہولناک سانحے کا سب سے المناک پہلو یہ ہے کہ جس لمحے تک ہیلی کاپٹر زمین پر نہیں گرا، اس وقت تک اس کیمرے سے بنائی جانے والی آخری فوٹیج لائیو نشر ہوتی رہی، جو اب اس المناک حادثے کی خبروں کا اہم اور تلخ حصہ بن چکی ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے