• ستمبر 17, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 17, 2026 12:42 صبح
  • پاکستان

مفرور شخص کی گرفتاری اس کی بہن کے کریڈٹ کارڈز سے ہونے والی خریداریوں اور دیگر مالی سرگرمیوں کا سراغ ملنے پر ہوئی

ترکیہ کی پولیس نے آٹھ برس تک خاتون کا بھیس بدل کر رہنے اور اپنی بہن کا شناختی کارڈ استعمال کرنے والے مفرور شخص کو گرفتار کر لیا۔

ترک حکام نے آٹھ سال سے مفرور توغرل بار کو اس وقت گرفتار کیا جب تفتیش کاروں کو اس کی بہن کے کریڈٹ کارڈز سے ہونے والی خریداریوں اور دیگر مالی سرگرمیوں کا سراغ ملا۔

حکام کے مطابق مالی لین دین اس وقت کی گئی جب سرکاری ریکارڈ میں بار کی بہن کو ترکیہ سے باہر بتایا جا رہا تھا۔ اس مشکوک سرگرمی کے بعد تفتیش کاروں نے متعلقہ مقام کی نگرانی شروع کر دی۔

بعد ازاں پولیس نے مذکورہ مقام پر چھاپہ مارا اور وہاں سے ایک ایسے شخص کو حراست میں لیا جو مبینہ طور پر خاتون کا لباس پہنے ہوئے تھا۔ پولیس اسٹیشن میں فنگر پرنٹس کی جانچ کے دوران اس شخص کی شناخت توغرل بار کے طور پر ہوئی، یوں اس کی آٹھ سالہ روپوشی کا خاتمہ ہوگیا۔

بار کو اس کی سابقہ سزا کی مدت پوری کرنے کے لیے جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب استغاثہ نے اس کے خلاف نئی تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں، جن میں شناخت کی نقالی اور سرکاری دستاویزات میں جعل سازی یا ان کے مبینہ غلط استعمال کے الزامات شامل ہیں۔ ان الزامات کے نتیجے میں اسے مزید قانونی سزاؤں کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے