پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز دہشت گردوں نے پاک افغان بارڈر کے قریب گاؤں دوبندو پر حملہ کر کے گھروں پر فائرنگ کی
دیر بالا دوبندو میں دہشت گردوں اور عوام کے درمیان جھڑپ میں امن لشکر کے دو افراد جان بحق ہو گئے، شاہی باغ میں بھی دہشت گردوں اور مقامی لوگوں کے مابین ساری رات فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔
پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز دہشت گردوں نے پاک افغان بارڈر کے قریب گاؤں دوبندو پر حملہ کر کے گھروں پر فائرنگ کی جس کے بعد مقامی لوگوں اور دہشت گردوں کے مابین کئی گھنٹے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو مقامی افراد ولی رحمان ولد عبدالرحمن سکنہ سانگار اور خان لعلی ولد آصف خان سکنہ شاہی باغ دوبندو جان بحق ہو گئے۔
فائرنگ سے زخمی خان لعلی کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا، شاہی باغ میں فائرنگ کے تبادلہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
